29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اعظم خان کاسیاسی کیریئر ختم؟ اشتعال انگیز تقریر’ کی ملی سزا

Azam Khan

لکھنو¿،(ایچ ڈی نیوز)۔
اترپردیش کے رام پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم ایل اے اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں قصوروار پایا گیا ہے۔ رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے جمعرات کو اس معاملے میں انہیں تین برس کی سزا سنائی ہے، جس کے بعد اب ان کی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہو سکتی ہے۔اور ان پر 9سال تک الیکشن لڑنے پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔
ایس پی لیڈر اعظم خان پر تین برس قبل رامپور کے ملک میں ایک انتخابی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ یوگی اور اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ کے بارے میں قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تبصرہ کرنے کا الزام تھا۔ اس معاملے میں آکاش سکسینہ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے آج سماعت کرتے ہوئے ایس پی لیڈر اعظم خان کو مجرم قرار دیاہے۔ اس کے بعد عدالت نے ا ن کو تین برس قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد اب اعظم خان کی اسمبلی رکنیت کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

Related posts

کچاتھیو جزیرے کے بارے میں وزیراعظم کے بیان پر کانگریس صدر نے نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا

Hamari Duniya

وہ بنیادی ایجنڈے جو کانگریس کے 85ویں جنرل کنونشن میں بحث کا موضوع ہوں گے

Hamari Duniya

جمعیة علماءہند کے انضمام سے متعلق مولانا محمود مدنی کا وضاحتی بیان

Hamari Duniya