27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

۔38 برس کے ہوگئے سوئنگ کے سلطان، ہوگئی مبارکباد کی برسات

Irfan Pathan

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان کے سابق آل راو¿نڈر عرفان پٹھان آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی کرکٹروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔عرفان کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹویٹ کیا ۔ 173 بین الاقوامی میچز ، 301 بین الاقوامی وکٹیں اور 2821 بین الاقوامی رنز ، ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے ہندوستانی کرکٹر ، 2007 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن عرفان پٹھان کوسالگرہ مبارک ۔
قدآور ہندوستانی کرکٹر سچن تندولکر نے ٹویٹ کیا ،’ ایک پیارے دوست کو سالگرہ مبارک ہو جس کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی ہے۔ آپ کی یہ مسکراہٹ قائم رہے اور سب کے ساتھ خوشیاں بکھیریں۔
ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا ، ’ میرے سوئنگ کے سلطان بھائی عرفان پٹھان کو سالگرہ مبارک ہو! ہنستے رہو ، حوصلہ افزائی کرتے رہو۔‘
ہندوستانی مڈل آرڈر کے تجربہ کار چتیشور پجارا نے بھی آل راونڈر کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پجارا نے ٹویٹ کیا ، ’ ہیپی برتھ ڈے عرفان پٹھان کا آنے والا سال خوش اور کامیاب ہو۔ چمکتے رہیں!‘۔

Irfan Pathan
وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی سے اچھلتے ہوئے عرفان پٹھان

ہندوستانی اوپنر شیکھر دھون نے بھی ٹویٹ کیا ، ’ عرفان بھائی آپ کو سالگرہ مبارک ہو، خدا آپ کو اچھی صحت اور خوشیوں سے نوازے‘۔سابق ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز سریش رائنا نے بھی 2002 سے ایک ساتھ کھیلنے کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کرکٹر کو مبارکباد دی۔رائنا نے ٹویٹ کیا ، ’ بہترین اور شاندار دوست عرفان پٹھان کو سالگرہ مبارک ہو، بھائی آپ کے ساتھ 2002 سے کھیلے ہیں ، اور بہت سی یادیں ہیں جو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا ، آپ کو ہمیشہ کامیابی اور خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔! جلد ملتے ہیں!’پٹھان نے بھارت کے لیے 29 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 31.57 کی اوسط سے 1,105 رنز بنائے ہیں۔ طویل فارمیٹ میں انہوں نے بلے سے ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس فارمیٹ میں ان کے نام100 وکٹیں بھی ہیں اور وہ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے ہندوستانی بولر ہیں۔
پٹھان نے 120 ون ڈے میچوں میں 23.39 کی اوسط سے 1,544 رنز بنائے ہیں۔ آل راو¿نڈر نے 83 کے بہترین اسکور کے ساتھ فارمیٹ میں پانچ نصف سنچریاں اپنے نام کیں۔ ان کے نام 50 اوور کے فارمیٹ میں 173 وکٹیں ہیں۔پٹھان نے بھارت کے لیے 24 ٹی 20 میچز بھی کھیلے ہیں ، جس میں 24.57 کی اوسط سے 172 رنز بنائے ہیں۔ مختصر ترین فارمیٹ میں ان کا بہترین اسکور 33* ہے۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 28 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

Related posts

عالمی کپ میں پاکستان کی میزبانی کریں گے یہ تین شہر،بی سی سی آئی نے دی منظوری

Hamari Duniya

Dr. Kalam Startup Award بی جے پی ہیڈکوارٹر سے “ڈاکٹر کلام اسٹارٹ اپ ایوارڈ” کا انعقاد آج

Hamari Duniya

نئے برطانوی وزیراعظم کے بارے میں پاکستان نے بھی کردیا بڑا دعویٰ؟

Hamari Duniya