32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کانگریس کی گارنٹیاں دہلی کی خوشحالی کی گارنٹی ہے: دیویندر یادو

Devendra Yadav

 نئی دہلی، 23 جنوری: دہلی ریاستی کانگریس صدر اور بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار دیویندر یادو کا انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ آج بادلی گاؤں میں انہوں نے ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا اور لوگوں سے آشرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر کانگریس کی حمایت کی اور پانچ فروری کو کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

Devendra Yadav

کانگریس صدر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی پانچ گارنٹیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی پہلی کابینہ کی میٹنگ میں ان پانچوں گارنٹیوں کو نافذ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پانچ گارنٹیاں ہی نہیں ہیں بلکہ دہلی کے عوام کی خوشحال اور مہنگائی کم کرنے کی گارنٹی ہے۔

انہوں نے وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ایک بار پھر بادلی میں اور ریاست بھر میں لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

Related posts

جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کانفرنس سے متعلق قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

Hamari Duniya

سعودی عرب ایران کی حمایت میں بول پڑا

Hamari Duniya

اسرائیل کی طرز پر ہندوستانی مسلمانوں پرظلم ناقابل برداشت

Hamari Duniya