9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

’ہر ضرورت ہوگی پوری، دہلی میں کانگریس ہے ضروری‘ کانگریس کا تھیم سانگ ریلیز ہوتے ہی وائرل

Devendra Yadav

نئی دہلی، 23 جنوری: راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر، اکھلیش پرساد سنگھ آج دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کیلئے انتخابی مہم میں شامل ہوئے اور انہوں نے دہلی کی ابتر حالت کیلئے آپ اور بی جے پی کو ذمہ دار بتایا ۔انہوں نے کانگریس کی ضمانتوں پر بنیں تھیم سانگ ہر ضرورت ہوگی پوری کانگریس ہے ضروری‘ کو لانچ کیا۔آپ فیس بک پر اس لنک کے ذریعہ دیکھ سکتے ہیں
https://www.facebook.com/share/v/15e4ZSHU9E/
اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، اے ایچ سی کمیٹی کمیونیکیشن میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین مسٹر پون کھیڑا اور اے ایچ سی کمیٹی کے سکریٹری انچارج سکھویندر سنگھ ڈینی، دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ ، ترجمان ابھے دوبے اور وزیر پور اسمبلی حلقہ کی امیدوار راگنی نائک بھی موجود تھیں۔اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے تھیم سانگ پر رقص کیا۔
بہار کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں دہلی بھر میں کانگریس امیدواروں کی مہم کے لیے تھیم سانگ جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گانا بہت مقبول ہے اور یقینا دہلی والوں کو بھی پسند آئے گا۔
کانگریس کا تھیم سانگ ریلیز ہوتے ہی وائرل ۔
کانگریس کا تھیم سانگ جیسے ہی آج ریلیز ہوا، دہلی کے کونے کونے میں مقبول ہوگیا۔ کانگریس کے اس تھیم سانگ میں نہ صرف دہلی میں بی جے پی اور آدمی پارٹی کی بدعنوانی، دہلی کی گندگی، عام آدمی پارٹی کے 10 سال کے دور حکومت میں قائم ہونے والی خراب حالت، بلکہ کانگریس کے پیاری دیدی کو 2500 روپے، نوجوانوں کو 8500 روپے، 25 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس، 500 روپے کا ایل پی جی سلنڈر، ایک راشن کٹ جس میں چاول، چینی، تیل، دالیں اور چائے کی پتیاں دینے اور کانگریس دہلی کے لوگوں کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کی کانگریس کی گارنٹیوں کو بہت ہی شاندار طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

Related posts

پس دیوار نئی طرز زندگی میں پرانی روایت کو زندہ کرنے کی شاندار کوشش

Hamari Duniya

یو جی سی نیٹ/ جے آر ایف فارسی میں اقراء خان کی شاندار کامیابی

Hamari Duniya

ماں اور بیوی کے جھگڑے میں عالیشان گھر سے بے گھر ہوئے نواز الدین صدیقی

Hamari Duniya