23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

گنگٹوک میں بی 20 میٹنگ کا انعقاد، سکم کی آرگینک فارمنگ سے آگاہ ہوئی دنیا 

B-20 meeting
اجلاس میں 24 ممالک کے 50 غیر ملکی سمیت 100 سے زائد مندوبین نے کی شرکت 
نئی دہلی ،16 مارچ( ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان کی جی 20 صدارت میں بی 20 (بزنس 20) اجلاس جمعرات کو سکم کی دارالحکومت گنگٹوک میں شروع ہوا۔ اجلاس میں 24 ممالک کے تقریباً 50 غیر ملکی مندوبین سمیت 100 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بی 20 پروگرام کے ذریعے ریاست کی متحرک آرگینک کھیتی کو دنیا کے سامنے نمایاں طور پر دکھایا گیا۔ سیاحت، مہمان نوازی اور فارماسیوٹیکل جیسی صنعتوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی۔
اس دوران سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے کانفرنس میں شریک مندوبین سے خطاب کیا۔ انہوں نے سکم کو دنیا میںسبز ترین زرعی ماحولیاتی سینٹر کے طور پر قائم کرنے کے لیے لوگوں کا تعاون مانگا ۔ انہوں نے کہا کہ سکم کو ایسی گرین ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے جو محدود زرعی زمین سے بہتر پیداوار کو یقینی بنا سکے۔چیف منسٹر تمانگ نے ریاست میں کسانوں کی نئی نسل کی صلاحیتوں کی نشوونما کے ساتھ ساتھ انہیں آرگینک کھیتی کے بارے میںٹریننگ کے نئے طریقے فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکم کے چیف سکریٹری جناب وی بی پاٹھک نے کہا کہ سکم اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سبز سرمایہ کاری کے فروغ کا مرکز ہے اور کاروباری مواقع کے لیے مثالی ہے۔ اس دوران ایم جی مارگ پر مقامی کاروباریوں کے لیے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔یہ میٹنگ سکم کے لیے ایک موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ جی 20 اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرے اور جی 20 ممالک کی کاروباری برادریوں کے ساتھ شراکت داری کی راہ ہموار کرے۔
اسٹارٹ اپ 20 ایونٹ 18 اور 19 مارچ کو گنگ ٹوک میں شیڈول ہے۔ سکم ہندوستان کی کہ 20 کی صدارت میں شمال مشرق میں شیڈول چار بزنس 20 یا بی 20 ایونٹس میں سے تیسرے کی میزبانی کر رہا ہے۔ بی 20 عالمی کاروباری برادری کے ساتھ باضابطہ جی 20 ڈائیلاگ فورم ہے اور بی 20 کے سب سے نمایاں مصروف ترین گروپوں میں سے ایک ہے۔قبل ازیں، مختلف جی 20 ممالک کے نمائندے بدھ کو بی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے سکم پہنچے تھے۔ ہوائی اڈے پر سکم کے 15 الگ الگ گروپوں نے ان کا شاندار روایتی استقبال کیا۔

Related posts

مادری زبان میں پیشہ وارانہ تعلیم

Hamari Duniya

سہیوگ معاشرے کے کمزور طبقوں کی ز ندگی سنوار نے کا ایک بڑا ذریعہ: طارق انور 

Hamari Duniya

جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ، تو جمعیۃ علمائ ہند عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی

Hamari Duniya