28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر کس خطرناک وبا کے بارے میں آگاہ کیا

WHO

نیویارک، 24 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈوہنام گیبراسس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو لازمی طور پر اگلی وبا کیلئے تیار رہنا ہوگا، یہ نئی وبا کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ ایجنسی کے اجلاس میں ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا ہے کہ وائرس کی سامنے آنے والی نئی اقسام سے نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ ایک اور نئے پیتھوجن (ممراض) کے سامنے آنے کا خطرہ ہے جو کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کیلئے تیار رہنا ہوگا اور اجتماعتی اور برابری کی سطح پر اس کیخلاف تیاری کرنی ہوگی۔  ٹیڈروس نے ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک سے خطاب کرتے ہوئے ہم اس سے بچ نہیں پائیں گے، اگر ہم نے بنیادی تبدیلیاں نہیں کیں تو پھر کون کرے گا؟ اگر ہم نے ابھی کوئی قدم نہیں اٹھایا تو کب اٹھائیں گے۔

Related posts

مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پرجمعیۃ علماء راجستھان کے وفد نے جہاز پور کے بلڈوزر سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، 35 فساد متاثرین کو ابتدائی مالی امداد بھی تقسیم کی

Hamari Duniya

امن کے بغیر پائیداری ممکن نہیں،سبھی مذاہب کے لوگوں نے اتحاد کا سنکلپ لیا

Hamari Duniya

جگہ جگہ تعلیمی ادارے قائم کرنا سرسید کو بہترین خراج عقیدت ہے:سرسید فاؤنڈیشن سعداللہ نگر نے منایا سرسید ڈے

Hamari Duniya