26.3 C
Delhi
July 15, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

دارالعلوم دیوبند نے طلبائ پر یہ کس طرح کی پابندی عائد کردی؟

Darul Ualoom Deoband

دیوبند: 23 مئی (فہیم صدیقی ؍ ایچ ڈی نیوز)
ً بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی دانشگاہ دارا لعلو م دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادارہ کی جانب سے طلبہ کو ملنے والے دو وقت کے کھانے کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اعلان دارالعلوم کے احاطہ میں چسپاں کیا گیاہے ۔ اس اعلان میں یہ انتباہ دیا گیا ہے کہ ادارہ کی جانب سے دیئے جانے والے کھانے کو اگر کوئی طالب علم فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔
مولانا ابو القاسم نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے طالب علموں کو دو وقت کا کھانا اس لئے دیا جاتا ہے تاکہ وہ کھانا بنانے کی پریشانی سے بچ سکیں اور اپنازیادہ وقت تعلیم کے حصول میں صرف کریں ، انہوں نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہر گز اپنا کھانافروخت نہ کریں اگر انہیں کھانا نہ لینا ہو تو وہ درخواست دیکر 700 روپئے ماہانہ وظیفہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگراس اعلان کے بعد کوئی طالب علم کھانا فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو دو مہینہ کے لئے اس کا کھانا بندکردیا جائے گا اور ادارہ جاتی کارروائی بھی کی جائی گی ۔ اس کام کے لئے اساتذہ کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ ایک دوسر ے اعلان کے ذریعہ دیوبند کے قریب ساکھن نہر پر نہانے کے لئے جانے پر بھی طلبہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ دارالعلوم انتظامیہ کا کہناہے کہ نہر پر جاتے ہوئے کئی طلبہ کے ساتھ حادثات پیش آچکے ہیں ، اعلان میںکہاگیا ہے کہ اگر ساکھن نہر پر کوئی طالب علم جاتاہوا یا نہاتاہو ا پایا گیا تو اس کے خلا ف بھی کار روائی کی جائی گی ۔

Related posts

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) کی 22 روزہ قومی تعلیمی مہم کا آغاز

Hamari Duniya

آسام :کم عمری کی شادی کے خلاف کریک ڈاؤن پر گوہاٹی ہائی کورٹ برہم

Hamari Duniya

الفلاح فائونڈیشن کے فراز سنجری نے خون عطیہ کر،کی مریض کی مدد

Hamari Duniya