April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دیا استعیٰ، مہاگٹھ بندھن نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنا استعفیٰ گورنر فاگو چوہان کو سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر نے ان کا استعفیٰ بھی قبول کرلیا ہے۔اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 160 ممبران اسمبلی کی حمایت کے ساتھ دوبارہ حکومت سازی کے لئے اپنا دعویٰ بھی پیش کردیا ہے۔ اب بہار میں این ڈی اے کی حکومت ختم ہوچکی ہے اورمہاگٹھ بندھن کی حکومت بن چکی ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔جہاں وہ آر جے ڈی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

کہا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ جے ڈی یو کا ہوگا۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ آرجے ڈی کا ہوگا۔جس کے پاس وزارت داخلہ بھی ہوگا جبکہ کانگریس کو اسپیکر کا عہدہ مل سکتا ہے۔ساتھ ہی کانگریس کو بھی نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ دینے کی بات چل رہی ہے۔ اس سے قبل نتیش کمار نے پارٹی ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرکے بی جے پی سے اتحاد توڑنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی نے ہمارے ممبران اسمبلی کو توڑ کر ہمیں کمزور کرنے کی سازش کی اورہماری توہین کی ہے۔

 

 

Related posts

رضا اکیڈمی کی دنیا بھر کے مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل

Hamari Duniya

اے ایم پی کا تاریخی کارنامہ، 2 روزہ نارتھ انڈیا این جی او کانفرنس میں قوم کی ترقی کا ایجنڈا تیار کرنے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھے سینکڑوں دانشور

Hamari Duniya

چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست

Hamari Duniya