29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں متحدہ عرب امارات

یواے ای کے اس شہر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی

Sharjah

شارجہ:شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کے لئے شارجہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا اوراب کوئی شخص بھی شاپنگ بیگز کا انفرادی سطح پر استعمال نہیں کر سکے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میںماحول دوستی کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ شارجہ کے نائب حکمراں شیخ سلطان بن احمد بن سلطان القاسمی نے اجلاس کی صدارت کی جو شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں۔
اجلاس میں یکم جنوری 2024 سے پلاسٹک کے لفافوں کی تیاری، تجارت ، درآمد اور استعمال سبھی چیزوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پابندی کے ساتھ ہی ایسے میٹریل سے مواد تیار کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں بار بار استعمال کیا جا سکے۔ تاہم اسے کسی بھی مٹیریل سے بیگ تیار کرنے کی منظور میونسپلٹی ڈپارٹمنٹ سے لینا لازمی ہو گا۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دبئی میں پلاسٹک کے بنے شاپنگ بیگز کے استعمال پر یکم جون 2022 سے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ ابو ظہبی میں پلاسٹک کے بیگز کے بجائے متعدد بار استعمال کیے جا سکنے والے شاپنگ بیگ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔اسی طرح دبئی نے رواں سال ماہ جولائی سے پلاسٹک بیگز کا استعمال روکنے کے لیے چھ سینٹ چارج کیے جاتے ہیں۔ دبئی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اگلے دو برسوں کے دوران پلاسٹک بیگز کا مکمل سوسائٹی سے خاتمہ ہو جائے۔

Related posts

ملک بھر سے 100 سے زائد مندوبین نے اے ایم پی کی نیشنل ایگزیکٹو میٹ 2025 میں شرکت کی

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کویوپی حکومت کے سروے رپورٹ میں بتایا گیاغیر منظور شدہ ادارہ

Hamari Duniya

مولانا ابولکلام آزاد ۔ایک انجمن، ایک تحریک

Hamari Duniya