27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جمعیت أھل حدیت سدھارتھ نگر کی مجلس عاملہ کی میٹنگ اختتام پذیر

Jamiat Ahle Hadees
گزشتہ یکم دسمبربروز جمعرات کو نماز ظہرجامعہ اتحاد ملت، اٹوا، سدھارتھ نگر کی جامع مسجد میں ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر کے معزز ارکان عاملہ کی ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت امیر جمعیت شیخ محمد ابراہیم مدنی  نے فرمائی اور کارروائی ناظم جمعیت وصی اللہ مدنی نے چلائی۔
Global Management consultant
سعودی عرب میں کیریئر سنوارنے کے خواہشمند فوری رابطہ کریں
میٹنگ کا آغاز مولانا عبدالحکیم سلفی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدازاں ناظم جمعیت نے میٹنگ میں شریک تمام قابل قدر ارکان عاملہ کا استقبال کیا اور ان کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد صدر مجلس مولانا محمد ابراہیم مدنی کو مختصر توجیہی وارشادی اور نصیحتی کلمات پیش کرنے کی دعوت دی گئی، آپ نے اپنے اس افتتاحی کلمات میں تمام محترم شرکاء وارکان عاملہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاف کے دعوت وتبلیغ کے طریقہ کار اور ان کے نمایاں اثرات وثمرات کا ذکرخیر کیا اور خصوصیت کے ساتھ تمام مشارکین سے کہا کہ آپ لوگ باہمی تعاون وتفاہم اور خلوص وللہیت کے ساتھ سلفی دعوت اور کتاب وسنت کی آفاقی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کریں اور اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حتی المقدور بحسن وخوبی سرانجام دینے کی کوشش کریں۔
آپ نے اپنے اس مختصر توجیہی کلمات میں مزید فرمایا کہ یہ اسلاف کی قائم کردہ جمعیت ہے، اس سے وابستگی اور اس کے اہداف ومقاصد کو فروغ دینا ہماری ملی و جماعتی ذمہ داری ہے، میٹنگ میں کاموں کا جائزہ ہونا چاہیے اور آئندہ کاموں کی منظم پلاننگ  ہونی چاہئے، اللہ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی توفیق دے-
 بعدہ جماعت کی علمی وعبقری اور محترم شخصیت مولانا عبدالرحیم امینی نائب امیر ضلعی جمعیت سدھارتھ نگر نے سورہ عصر کی روشنی میں اپنی بیش قیمت نصیحتوں سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ ہم اور آپ جس راہ کے راہی ہیں وہ نفع کا راستہ ہے، تواصی بالحق کا دوسرانام دعوت ہے، دعوتی کام میں مشکلات پیش آتی ہیں، دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تنقیدیں ہوتی ہیں، اگران تمام اذیتوں پر ہم صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس انبیائی مشن پرلگے رہیں گے تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہیں گے، ہمارے تمام معزز ارکان مستند داعی اور عالم دین ہیں، ہرکوئی خطبہ جمعہ، دروس اور امر بالمعروف والنہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیتا ہے انہی امور کو منظم کرنے کا نام جمعیت ہے، رضائے الہی کی خاطر آپ لوگ میٹنگوں میں شرکت کرتے ہیں، عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے مفید مشورہ دیں، سمع وطاعت کاجذبہ رکھیں، جارحانہ نقد وتبصرہ سے کلی طور پر اجتناب کریں کیوں کہ یہ ہمارے حوصلوں اور ارادوں کو پست کردیتا ہے، دلوں میں بغض وعناداور نفرتوں کوجگہ دیتا ہے اور اس طرح سے ہمارے اہداف کمزور ہونے لگتے ہیں، بعدہ یکے بعد دیگرے میٹنگ کے ایجنڈوں پر گفتگو ہوئی:
ایجنڈہ کے پہلے دفعہ:”گذشتہ کارگزاری وکارروائی کی خواندگی اور توثیق ” کے تحت ناظم جمعیت نے گذشتہ کارروائی  کی خواندگی کی، تمام مشارکین نے مکمل تائید کی اور امیر محترم نے دستخط فرماکر اس کی توثیق فرمائی-
ایجنڈہ کے دوسرے دفعہ:”حلقہ واری جمعیات کی دعوتی و تبلیغی کارکردگی کا جائزہ “کے تحت حلقہ واری جمعیتوں کے تمام موجود نظماء اور ان کے نائبین نے اپنی اپنی دعوتی وتبلیغی رپورٹیں زبانی اور بعض نے تحریری پیش کیں، البتہ جمعیت اہل حدیث حلقہ اٹوا کی دعوتی ورفاہی کارکردگی سب سے نمایاں اور لائق تحسین رہی مولانا فخرالدین ریاضی نے اپنی دعوتی وتبلیغی سرگرمیوں کی رپورٹ زبانی پیش کرتے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور احباب کے تعاون سے انفرادی دروس کے علاوہ 11 مختلف مواضعات میں دعوتی پروگرام، 15 مساجد میں باضابطہ طور پر خطبات جمعہ کے انتظام واہتمام کے علاوہ بوقت ضرورت دوسری مسجدوں میں بھی خطباءبھیج کر خطبات جمعہ دلوایا گیا ہے  اور نماز کی مکمل مسنون دعاؤں اور نماز کے بعد کی مسنون دعاؤں کا بہترین فلیکس پرنٹ کرا کے اپنے حلقہ اٹوا اور  دوسرے حلقوں کی مساجد میں بھی حسب وسعت پہنچایا گیا، اسی طرح ضلعی جمعیت کے تمام رفاہی کاموں میں بھی حسب استطاعت تعاون کیا گیا ہے۔
اللہ کرے کہ تمام حلقوں کے ذمہ داران جماعتی ذمہ داریوں کو مزید فعال، سرگرم اور موثر بنانے کی کوشش کریں
ایجنڈہ کے تیسرے دفعہ “مکاتب اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کے مابین تعلیمی مظاہروں اور مسابقہ کے انعقاد پر غور اور تاریخ کی تعیین” کے تحت تمام مشارکین نے متفقہ طور پر کہا کہ سال رواں کا تعلیمی مظاہرہ تمام حلقوں میں 30/ جنوری2023ء بروز سوموار کومکمل کرالیں اورفائنل تعلیمی مظاہرہ 5 فروری 2023ء بروز اتوار صدردفتر ضلعی جمعیت سدھارتھ نگر پر کرالیں۔ 
ایجنڈہ کے چوتھے دفعہ ” آئندہ کے عزائم و منصوبے”کےتحت مشارکین نے درج ذیل تجاویز پیش کیں:
(1) مناسب مشاہرہ پرکم ازکم دو آرگنائزر کی تقرری کی جائے۔ 
(2) نامور اور قابل ذکر افراد کو ضلعی جمعیت کو رکن بنایا جائے۔
(3)شہری جمعیت نو گڑھ کی بحالی پر غور کیا جائے یا وہاں کے بعض سرکردہ لوگوں کو ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی مجلس عاملہ اور بعض لوگوں کو  مجلس شوری کا رکن بنادیا جائے۔
ایجنڈہ کے آٹھویں دفعہ” دیگر امور باجازت صدر” کے تحت حلقات کے تمام نظماء سے ضلعی جمعیت کا سالانہ زرتعاون اور دیگر اراکین سے سالانہ رکنیت فیس جمع کرنے کی گزارش کی گئی-امیر محترم کے اختتامی کلمات اور دعا کفارۂ مجلس کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا-

Related posts

نئے کردار آتے جا رہے ہیں، مگر ناٹک پرانا چل رہا ہے

Hamari Duniya

 جیو ٹرو5 -جی پاورڈ وائی فائی کاآکاش امبانی نے کیا افتتاح،جانئے کسے ملے گی وائی فائی سروس مفت 

Hamari Duniya

ملکارجن کھڑگے نے گجرات سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا،ریموٹ کنٹرول پر دیا بڑا بیان

Hamari Duniya