22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سیاحوں کے توجہ کا مرکز بن رہے ہیں سعودی عرب کے یہ شہر

Saudi Arabia

ریاض:
سعودی عرب کی حکومت مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن کوشش میں مصروف ہے جس کا رزلٹ بھی اب سامنے آنے لگا ہے۔سعووی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے جب سے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے انہوں نے سعودی عرب کی معیشت میں تیل کی حصہ داری کو کم کرکے سیاحت کو اس میں شامل کرنے لئے پوری کوشش کررہے ہیں۔سیاحت کے شعبے میں سعودی عرب کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقامی سیاحت کو کافی فروغ مل رہا ہے۔سیاحوں کے لیے قدرتی مناظر کے حوالے سے جیزان ، عاسیر کے علاوہ مکہ ومدینہ سمیت تبوک ایسے شہر بھی سیاحوں کے لیے غیر معمولی دلچسپی کے حامل ہیں۔ سعودی عرب کے ان شہروں میں موجود ’مونو منٹس‘ اور مناظر سیاحوں کے دلوں کو خوب لبھاتے ہیں۔
اطلاع کے مطابق 2021 میں ایک کروڑ سیاحوں نے سعودی ثقافتی مراکز کی سیر کی ہے۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہے۔ اس اضافے کا ایک سبب کورونا پابندیوں کا خاتمہ بھی ہے۔وزارت ثقافت نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ 2021 میں ثقافتی حوالے سے لیے گئے حالیہ ’انیشی ٹیوز‘ کی وجہ سے سیاحت، تھیٹر ، سینما ، فنی نمائشوں اور عجائب گھروں کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ2019 میں سعودی عرب نے قومی ثقافتی پالیسی کے تحت اہم اقدامات کرنا شروع کیا تھاجس کی وجہ سے سیاحتی رجحانات میں بھی بہتری آئی ہے۔ اسی قومی پالیسی کے تحت مختلف گرانٹس اور فنڈز کا اجرا بھی کیا جاتا رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں علمی و ادبی ، فنی وثقافتی تعلیمی و کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے اور مقامی سیاحت کو بھی فروغ ملا ہے۔ سیاح ملک کے فطری حسن اور خوبصورت مناظر فطرت کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔
سعودی وزیر سیاحت شہزادہ بدر بن عبداللہ نے اس سلسلے میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ‘مملکت سعودیہ غیر معمولی اور بے نظیر قسم کے اقدامات کر رہی ہے جن سے ثقافتی شعبے میں ترقی و فروغ ہوگا۔ ‘ ہم نے ایک ماحول بنا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں تخلیق کارپنپتے ہیں ، لوگوں کو اپنی تاریخ پر فخر ہوتا ہے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے پر امیدی کی طرف آتے ہیں۔وزارت سیاحت نے اس کو بھی نمایاں کیا ہے کہ سعودی عرب نے دوسرے عرب ممالک کے مقابلے میں عجائب گھر بنانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ جبکہ یہ تعداد برطانیہ اور جاپان کے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے۔ اسی طرح مصر میں بھی بہت ساری نادر جگہیں ہیں۔ ان تمام ممالک میں سالانہ بنیادوں پر لاکھوں لوگ وزٹ کرتے ہیں۔
(بشکریہ العربیہ)

Related posts

امریکی فوج پر حملہ ہوگیا، کنٹریکٹر ہلاک، فوجیوں سمیت 6 زخمی

Hamari Duniya

فساد کی آگ میں جل رہا ہے مہاراشٹر، املنیر شہر میں تشدد کے بعد کرفیو نافذ

Hamari Duniya

’ہند گرو اکیڈمی‘ نے نئی تاریخ رقم کی، یو پی ایس سی پروگرام کا آغاز

Hamari Duniya