دوحہ، قطر میں کھیلے جانے والے فیفا عالمی کپ 2022 کا خطاب ارجنٹینا نے اپنے نام کر لیا ہے۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل مقابلے میں ارجنٹینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ 4-2 سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ لیون میسی کا عالمی کپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا نے تین مرتبہ عالمی کپ کا خطاب جیتا ہے۔ اس قبل اس نے 1978 اور 1986 میں عالمی کپ کا خطاب جیتا تھا۔ فرانس کے ایمباپے نے مقابلے میں ہیٹرک لگائی لیکن وہ ٹیم کے کام نہیں آسکی۔ وہیں لیون میسی نے دو گول داغ کر ارجنٹینا ٹیم کے ہیرو بن گئے۔