27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

دھند کا شہر: ٹھنڈہ ماحول موسم گرما کی شان، سیاحت کیلئے بہترین مقام

Saudi Arab

ریاض:اگر آپ چھٹیوں کے موسم میں کہیں گھومنے جا کا پلان بنارہے ہیں تو آپ کے لئے سعودی عرب سے بہتر کوئی ملک نہیں ہے۔ اور اگر آپ عمرہ کیلئے گئے ہوئے ہیں اور آپ سعودی عرب میں کسی شہر میںسیروتفریق کے لئے جانا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو سعودی عرب کے ایسے شہر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جسے دھند کا شہر کہا جاتا ہے۔

Saudi Arab
گہری دھند اور بارش کے نیچے پہاڑی شہر النماص جنوبی سعودی عرب میں واقع ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے جہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح موسم گرما میں سیاحت کے لیے آتے ہیں۔
اس شہر کو’دی سٹی آف فوگ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع ابھا شہر سے 120 کلومیٹر شمال میں واقع ہے جہاں گرمیوں کے دوران مرطوب مون سون کی ہوائیں کم درجہ حرارت کا سبب بنتی ہیں۔اس تناظر میں سعودی شہری عبد اللہ العنزی نے اس علاقے کا دورہ کیا۔ انہیں سیاحتی ٹرپ کے دوران بھاری جیکٹ پہنے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک پارک میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت صرف 20 ہے۔

Saudi Arab
ٹھنڈہ ماحول موسم گرما کی شان
اپنی کار پر ساڑھے آٹھ سوکلومیٹر کی مسافت طے کرکے وہاں آنے والے العنزی نے کہا کہ “ہم یہاں گرم آب و ہوا اور آگ برساتے سورج سے فرار ہوکر آئےہیں۔ یہاں جنت جیسا ٹھنڈا ماحول ہے ، بارش مسلسل بارش ہوتی ہے اور ہر وقت گہری دھندچھائی رہتی ہے۔سرکاری ملازم 33 سالہ خلف الجھیری نے وضاحت کی کہ وہ تبوک (شمالی) سے اپنی بیوی اور کنبہ کے ساتھ اس جگہ پر آئے ہیں تاکہ “گرمیوں میں سرد ماحول” سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہر میں اس ماحول کو یاد کرتے ہیں کیونکہ گرمیوں میں وہاں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرمی ہوتی ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ النماص سمندر سے تقریبا 2800 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہاں موسم صاف بھی ہو تب بھی دن بھر بادلوں اور دھند کی سورج کےساتھ آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔

موسم گرما میں دن کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سے زیادہ نہیں ہوتا ہے جبکہ یہ رات کے وقت 17 ڈگری سے نیچے آجاتا ہے۔ بارش مسلسل برستی رہتی ہے۔ پودے اور زمین ہر دم تازہ رہتی ہے۔مقامی حکام نے ایک “دھند واک” بنایا ہے۔ یہ ایک ٹریک ہے جو پیدل چلنے والوں یا سائیکل پرچلنے والوں کے ہے جو دھند کے ساتھ چلتے ہوئے شہر کے خوبصورت قدرتی نظاروں سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔یہاں پر موبائل ڈائننگ کارٹس مشروبات اور گرما گرم کھانے بھی فراہم کرتے ہیں۔ وہاں آنے والے موسم کے پیش نظر بیشتر بھاری کوٹ اور جیکٹس پہنتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب نے “سعودی عرب کی روح” کے نام سے ایک سیاحتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور سعودی شہریوں کو مقامی سیاحت کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنا ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکیں۔’مدینہ الضباب‘ یعنی دھند کا شہر ان پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

(بشکریہ العربیہ)

Saudi Arab

Related posts

  جامعہ پہنچا بی بی سی دستاویزی فلم تنازعہ،چار طالب علم حراست میں

Hamari Duniya

جی 20 فریم ورک ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ بنگلورو میں شروع 

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند کا بڑا اعلان، فروری میں رام لیلا میں جمع ہوں گے لاکھوں فرزندان توحید

Hamari Duniya