October 19, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کب ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا

Saudi Arab

ریاض،27مارچ: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اتوار کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ رواں ماہ رمضان کے دوران دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایک فون کال کے دوران اس ملاقات کا عندیہ دیا اور اس دوران چین میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں متعدد مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب اور ایران نے رواں ماہ کے شروع میں بیجنگ میں 2016 سے منقطع تعلقات کو بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں ممالک میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔اس معاہدے کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے ایک سہ فریقی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہر ملک کی خودمختاری کا احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں سفیروں کے تبادلے کے انتظامات اور ان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے لیے 1998 میں دستخط کیے گئے عمومی معاہدے کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

Related posts

کھانسی کا سیرپ استعمال کرنے سے 18 بچوں کی موت کا دعویٰ

Hamari Duniya

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فرزندان توحید نے جمعہ کی نماز ادا کی

Hamari Duniya

امریکہ نے راہل گاندھی کے ملک کو بدنام کرنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا، امریکہ نے کہا جسے شک ہو دہلی جائیں

Hamari Duniya