27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

کھانسی کا سیرپ استعمال کرنے سے 18 بچوں کی موت کا دعویٰ

ازبکستان نے ایک بیان میں کہا کہ مرنےو الے بچوں نے ڈاک۔1میکس  نامی سیرپ کا استعمال کیا تھا،ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی نے  جانچ شروع کی

نئی دہلی ،29دسمبر:

ہندوستانی دواساز کمپنی کے ذریعہ تیار  کھانسی کے  سیرپ سے بچوں کی موت کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے ،اس بار ازبکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے یہاں کھانسی کا شربت استعمال کرنے کی وجہ سے 18 معصوموں کی جان چلی گئی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والے 18 بچوں نے ہندوستان میں تیار ڈاک۔1 میکس نامی سیرپ کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہندوستان میں تیار کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے  بیرون ملک بچوں کی اموات کا معاملہ سامنے آ چکا ہے ، اسی سال اکتوبر میں گیمبیا میں 66 بچوں کی موت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔گیمبیا میں سوگوار والدین نے بتایا تھا کہ کھانسی کا شربت پینے کے بعد ان کے بچوں کا پیشاب بند ہو گیا تھااور انہیں بچانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔

غور طلب ہے کہ یہ سیرپ دہلی این سی آر کے  نوئیڈا میں واقع ماریون بائیوٹیک کے ذریعہ تیار کیا  گیا ہے۔ازبکستان کی وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ سیرپ کے ایک بیچ کے لیب ٹیسٹ میں ایتھیلین گلائیکول(Ethylene Glycol) ملا ہے جو کہ ایک زہریلا مادہ ہے۔

بھارت نے ازبکستان کے دعوے کے بعد سیرپ کی جانچ شروع کر دی ہے ۔ افسران کے مطابق سینٹرل ڈرگس ریگولیٹری ٹیم نے اتر پردیش ڈرگس لائسنسنگ اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے تاکہ دوا ساز کمپنی کے خلاف جانچ شروع کی جا سکے ۔مرکز اور ریاست دونوں  کی ریگولیٹری ٹیمیں مشترکہ طور پر جانچ کریں گی۔

Related posts

قطر اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری کیلئے بہت بڑا معاہدہ

Hamari Duniya

کیا غزہ پر اسرائیلی فوج کا 3طرفہ زمینی حملہ ناکام ہوگیا؟حماس کا دھماکہ خیز بیان آگیا

Hamari Duniya

امارات کے صدرکا شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑوں ڈالراضافی امداد کا اعلان

Hamari Duniya