October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ثقلین مشتاق اس دھماکہ خیز بلے باز کو بنائیں گے اپنا داماد، بتایا کیوں کیا انتخاب؟

Saqlain Mustaq

اسلام آباد،16 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

پاکستان کے سابق دھماکہ خیز کھلاڑی اور سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی شادی پاکستان کے مایہ ناز گیند باز شاہین شاہ آفریدی سے کردی تھی۔ اب ایک اور پاکستانی کھلاڑی سابق پاکستانی قدآور کھلاڑی ثقلین مشتاق کے داماد بننے جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے شاداب خان کا انتخاب کیوں کیا۔

ثقلین مشتاق حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ شاداب خان کی کس خصوصیت کو دیکھتے ہوئے انہیں داماد بنانے کا فیصلہ کیا؟

توثقلین مشتاق نے کہا کہ شاداب خان کی 2 عادتوں کو دیکھ کر میں نے اسے داماد کے طور پر قبول کیا، پہلی یہ کہ شاداب کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے نے ان سے کہا کہ والدین میرے لیے رشتہ دیکھیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ شاداب خان 5 وقت کا نمازی ہے، میں نے جتنا عرصہ اس کے ساتھ گزارا مجھے اس میں کوئی غلط بات نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان نماز پڑھنے کے لیے سب کو بلانے کے لیے دروازے کھٹکھٹاتا تھا، اس کی یہ بات مجھے پسند تھی، ان دو چیزوں کو سوچ کر میں نے شاداب کو بطور داماد قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related posts

جے پور بم دھماکہ کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے تمام مسلم نوجوان بے قصور،باعزت بری

Hamari Duniya

بے روزگاروں کیلئے منعقد روزگار میلہ میں نوکر ی پاکر کھل اٹھے نوجوانوں کے چہرے

Hamari Duniya

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری شاہین باغ قبرستان میں سپرد خاک

Hamari Duniya