October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

شادی کے بعدپہلی بار سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف نے خوب کیا ڈانس

Salman Khan- Katrina Kaif

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ نظرآئیں۔دونوں سپراسٹارایک ساتھ ٹی وی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی حالیہ قسط میں کترینہ کیف نے اپنی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے حوالے سے شرکت کی تو مداحوں کو ایک مرتبہ پھر اسکرین پر سلمان اور کترینہ کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع مل گیا۔ٹی وی شو میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے 90ءکی دہائی کے ایک مقبول گانے پر ڈانس کیا اور کافی دلچسپ گفتگو بھی کی۔اسی شو میں سلمان خان نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال کی تعریف کرنا شروع کی تو اداکارہ شرما گئیں۔شو کے دوران دونوں اداکاروں کے ڈانس اور گفتگو کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، میں نے پیار کیوں کیا اور پارٹنر جیسی ہِٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔دونوں اداکاروں کی اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ اگلے سال ریلیز ہو رہی ہے۔

Related posts

امانت اللہ خان وقف بورڈ کے دفتر پر پہنچ گئے، کہا یہ شخص وقف بورڈ کو ختم کرنا چاہتا ہے

Hamari Duniya

بی جے پی ایم پی نے گالیاں دانش علی کو نہیں بلکہ ملک کے سیکولر ڈھانچے اور دستور کو دی ہے :فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس

Hamari Duniya

نوٹ بندی پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے فیصلہ کو درست بتایا، ایک جج نے کہا غیر قانونی تھا فیصلہ

Hamari Duniya