33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ستیہ پال ملک حراست میں لئے گئے؟ اپوزیشن پارٹیوں کا ہنگامہ، پولس کی وضاحت

Satiyapal Malik

نئی دہلی ، 22 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی پولیس نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کی حمایت میں ہفتہ کو کھاپ پنچایت کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کو روک دیا۔ جس کے بعد سابق گورنر ستیہ پال ملک آر کے پورم تھانے پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاپ سے وابستہ لوگ ہفتہ کو آر کے پورم کے ڈی ڈی اے پارک میں پنچایت کے لیے جمع ہوئے تھے تاکہ ستیہ پال ملک کو سی بی آئی کے نوٹس کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔ لیکن انہوں نے اس پنچایت کے لیے پولیس سے اجازت نہیں لی۔ جس کی وجہ سے پولیس نے انہیں روک لیا اور کچھ کھاپ لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ جس کے بعد ستیہ پال ملک خود آر کے پورم تھانے پہنچے۔ اس دوران کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے ستیہ پال ملک کو حراست میں لینے کی بات شروع کردی۔

تاہم اس حوالے سے ایک پولیس افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ ستیہ پال ملک کو پولیس نے حراست میں نہیں لیا ہے۔ وہ خود تھانے آئے ہیں۔ وہ جب چاہے جاسکتے ہیں۔ دہلی پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں نہیں لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ستیہ پال ملک نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں مودی حکومت پر کرپشن کے کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ ملک نے پلوامہ حملے کو لے کر مرکزی حکومت پر بھی سوالات اٹھائے۔ ملک کو سی بی آئی نے ان کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ستیہ پال ملک کے بیانات پر حملہ بولا ہے۔ شاہ نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک جب گورنر تھے تو انہوں نے یہ معاملہ کیوں نہیں اٹھایا ؟ ہمارا ساتھ چھوڑنے کے بعد انہیں کرپشن کیوں یاد آرہی ہے ؟ جب وہ اقتدار میں تھے تو ان کا ضمیر کیوں نہیں جاگا ؟

Related posts

کیاشعیب ملک سے الگ ہوں گی ثانیہ؟ افواہوں کا بازار گرم

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا کیرانہ میں 85 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

نو منتخب ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن نے طب یونانی کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔:

Hamari Duniya

دلتوں اپنے مذہب کے تئیں حلف لینے کا حق نہیں، بی جے پی کے دباؤ میں کیجریوال کے وزیر نے دیا استعفیٰ

Hamari Duniya