لکھنؤ، 22 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو عیش باغ کی عیدگاہ میں لوگوں کو عید کی م مبارکباد دینے کے لیے ایک ساتھ پہنچے۔ اکھلیش یادو اور برجیش پاٹھک نے عیدگاہ کے اسٹیج سے مصافحہ کرتے ہوئے لوگوں کا مبارکباد پیش کی۔
عید کی نماز عیش باغ کی عیدگاہ میں ہفتہ کی صبح 10 بجے ادا کی گئی۔ عیدگاہ میں نماز پڑھنے کے لیے آنے والے لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ مبارکباد کا پیغام لے کر وہاں پہنچے سابق وزیر اعلی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارے ملک کی ثقافت بھائی چارے کی ہے اور ہندوستان پوری دنیا کو بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ دنیا میں ہندوستان جیسا کوئی اور ملک نہیں ہے۔
حکومت اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے عید کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر خوشیاں بانٹیں اور عید منائیں۔ اس دوران مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مولانا سفیان، ایم ایل اے رویداس اور دیگر سرکردہ لوگ وہاں موجود تھے۔
