29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
دہلی

وزیراعظم فوری وزیر داخلہ امت شاہ کا کابینہ سے استعفیٰ لیں: ڈاکٹر ادریس قریشی

نئی دہلی، 19 ستمبر: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی دہلی یونٹ کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نے وزیراعظم  نریندر مودی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ایسے شخص کو وزارت داخلہ کے عہدہ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے جو ایک جمہوری ملک میں قانون میں یقین نہ رکھتا ہوں؟ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کے حکومت نے وقف ترمیمی بل پر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے اور پورے ملک کے لوگ اس کے سامنے اپنی رائے رکھ رہے ہیں اور اس کمیٹی کے صدر نے واضع کر دیا ہے کہ وہ ملک کے ہر ہر صوبہ میں جاکر لوگوں کی رائے لیں گے۔ ایسے وقت میں وزیر داخلہ کا یہ کہنا کہ وقف ترمیمی بل تو پارلیمنٹ میں پاس ہوکر رہے گا۔ یہ قانون اور پارلیمنٹ دونوں کی توہین کرنا ہے؟ ایسے شخص کو وزارت کے عہدہ پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس لییمجلس مشاورت مانگ کرتی ہے کہ وزیراعظم انہیں فوری طور پر اس عہدہ سے برطرف کردیں۔
ڈاکٹر ادریس قریشی نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو اپنے کو قانون اور پارلیمنٹ دونوں سے اوپر سمجھتا ہو وزیر داخلہ جیسے عہدے پر فائز ہونے کا حق نہیں رکھتا ہے۔ ایسے میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے کیا معنی رہ جاتے ہیں؟ کیوں ملک کی پوری عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے اور کروڑوں روپیہ برباد کیا جارہا ہے جب وزیر داخلہ یہطیہی کر چکے ہیں کہ وقف ترمیمی بل پالیمنٹ سے پاس کرانا ہی ہے جیسا انہوں نے کشمیر کے بارے میں کہاتھا؟
ادریس قریشی نے کہا مزید کہا کہ ہندوستانی مسلمان اپنی اس بربادی کو یوں ہی چپ بیٹھ کر دیکھتے نہیں رہیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس ملک کی انصاف پسند عوام بھی چپ نہیں رہے گی اور جمہوریت اور آئین بچانے کے لیئے ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملاکر اس غیر آئینی کو روکنے کو شانہ و شانہ کھڑی ہوگی۔

Related posts

ماڈل ویلیج ٹرسٹ اور الماہا فوڈ انٹرنیشنل نے سیلاب سے تباہ بچوں کی لائبریری کی تعمیر نو کی

Hamari Duniya

میوات فساد:جمعیۃ علماء ہند کی جد وجہد جاری، سوہنہ کی فساد متاثرہ تینوں مساجد مرمت کے بعد آباد

Hamari Duniya

آپ اور بی جے پی کو جاٹ برادری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے

Hamari Duniya