16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے ننھے بچوں میں شمع این جی او کی جانب سے اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے

Shama NGO

نئی دہلی،13نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
چوہان بانگر وارڈ کے سابق میونسپل کونسلر اسمان رحمن نے دہلی کی سرگم سماجی تنظیم شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم صرف دہلی نہیں بلکہ پورے ملک میں انسانی بہبود کے لئے کام کررہی ہے اور اعزازات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کررہی ہے اور پچھلے دنوں اس کی کامیاب سلور جوبلی بھی منائی گئی جس کی میں بھی مبارک باد پیش کرتی ہوںاور امیدکرتی ہوں کہ یہ تنظیم بہتر تعلیم، صحت، نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے، حب الوطنی اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے کا اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔
تنظیم کے قومی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ شمع این جی او نے بہتر تعلیم، صحت، روزگار، سماجی بہبود اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے 25سال مکمل کر لیے ہیں اس لمحے کو یادگار بناتے ہوئے ننھے بچوں نے سلور جوبلی منائی۔ تنظیم کے بچوں نے ملک کی خوشحالی اور اتحاد کے لیے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے اور عام لوگوں کو بیٹی بچاو، بیٹی پڑھو اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے پیغام دیا۔ تنظیم کے قومی صدر مرزا شاہد چنگیزی نے کہا کہ25 سال قبل ملک میں امن اور بھائی چارے کے قیام اور حکومت کی طرف سے غریب اور پسماندہ طبقے کے لیے دی گئی تعلیم، صحت اور فلاحی اسکیموں کو آخری فرد تک پہنچانے کے لیے کارواں کا آغاز کیا گیا تھاجو آج بھی جاری ہے۔ تنظیم کے ایجوکیشن ایڈوائزر محمد ابو قمر نے سوجھ بوجھ رکھنے والے والدین اور بچوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم بہترین تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں۔ تنظیم کے آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر خورشید قصار نے تنظیم کے کاموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تنظیم معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔

Shama NGO

تنظیم کے نائب صدر سید شاہد راحت نے پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ہماری تنظیم گزشتہ 25 سال سے زائد عرصے سے اس مستقبل کو روشن اور مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیںاور مستقبل میں بھی ہم یہ کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ڈاکٹر ارشاد احمد وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں عاصمہ رحمان کو تنظیم کی جانب سے معاشرے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں بیگم حضرت محل وومن پاور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سیلم پور اسمبلی میں تعلیم کو فروغ دینے والی سیما اختر، آفرین خان، غزالہ فاضل، افروز خان، فرحین اشرف کو بھی شال پہنا کر نوازا گیا۔ تنظیم کے سرپرست حاجی شفیق سیفی نے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایوارڈز اور اسناد حاصل کرنے والے بچوں میںمحمد احمد، اعمش بیگ، محمد فائز خان، محمد خان، مرزا معاذ، محمد احمد، محمد حاذق خان، فاطمہ، عفیفہ، افرا، سفرین، فائزہ، فضل، محمد ادیب، عرشیان، شیرین مرزا، شفا مرزا، شیبہ، محمد اعیان، اذعان وغیرہ موجود تھے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد آصف، فضل خان، فیضان خان، جاوید مرزا، عابد ربانی، سلیم ملک، محمد منیر، محمد عمران، عبدالقادر انصاری، حافظ نسیم، نشا، فہیم شاہداور یوسف بیگ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

میوات فساد:جمعیۃ علماء ہند کی جد وجہد جاری، سوہنہ کی فساد متاثرہ تینوں مساجد مرمت کے بعد آباد

Hamari Duniya

بین الاقوامی یوگا ڈے : باقاعدگی سے یوگا کرنے سے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ بھی صحت مند رہتا ہے،یوگا قدیم ہندوستان کا تحفہ ہے: جمال صدیقی

یوگا ڈے کے موقع پر درگاہ مٹکا پیر صحن میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی طرف سے یوگاسن کا مظاہرہ کیا گیا۔:

Hamari Duniya

کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد کی جانب سے عید ملن تقریب

Hamari Duniya