35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

Maulana Mahmood Madani: مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلامو فوبیا کا مظہر

Maulana Mahmood Madani:

Maulana Mahmood Madani:

صدر جمعیۃ علماء ہند محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے اس بیان کو عہدے کی توہین قرار دیا

نئی دہلی، 19 ستمبر: جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت برائے وزارت داخلہ، بندی سنجے کمار کے ذریعے بعض مدارس کو دہشت گردی کی تربیت گاہ بتانے کی شدید مذمت کی ہے اور اس بیان کو وزارت داخلہ کی حیثیت و معتبریت کی توہین قرار دیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ان کا بیان شرارت اور اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ملک کے لیے افسوسناک ہے کہ ایسی سوچ رکھنے والا شخص حکومت کے ایک سنجیدہ، حساس اور ذمہ دار عہدے پر فائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلسل ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

Maulana Mahmood Madani:

یہ بھی پڑھیں:

Uttarakhand Nurse Rape Case جمعیۃعلماء ہند کی کوشش کامیاب، تسنیم جہاں معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

Assam Foreign Tribunal: جمعیة علماءآسام فارن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ جائے گی

Bulldozer Action Case: سپریم کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر گائیڈلائنس طے کرنے کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے مشورہ کا مسودہ تیار

مولانا مدنی نے مزید کہا کہ مدارس اسلامیہ اسلامی تہذیب اور ہندوستانی تکثیریت کا ایک اہم حصہ ہیں جو دو صدی سے علم، اخلاقی تربیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا مرکز رہے ہیں۔ مدارس نہ صرف علمی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں مذہبی رواداری، امن، اور انصاف کی قدروں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ درحقیقت دینی مدارس اس ملک کی عظیم وراثت ہیں اور اس کی شناخت اور ثقافتی تنوع سے وابستہ ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا حقائق کے منافی ہے، بالخصوص ان کے ذریعے مدارس میں جھاڑو سے اے کے 47 بنانے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر وزیر داخلہ کو معافی مانگنی چاہیے۔

Related posts

رنوں کا پہاڑ کھڑا کرنے والے سرفراز خان کو ٹیم انڈیا میں کیوں نہیں مل رہا ہے موقع، کیا ہینڈ سم ماڈل تلاش رہے ہیں سلیکٹر

Hamari Duniya

ہندوستان میں  بی بی سی کے کام کاج پر پابندی کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

Hamari Duniya

AIMMM Delhi President Election: ڈاکٹر ادریس قریشی دہلی ریاستی مسلم مجلس مشاورت کے صدر منتخب

Hamari Duniya