29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وزیراعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے منی پور کے حالات پر بہائے آنسو

PM Modi

نئی دہلی، 15 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے اپنے خطاب میں منی پور میں تشدد کا ذکر کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں سے امن کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے ماضی قریب میں مختلف مقامات پر، خاص طور پر منی پور میں تشدد کے واقعات کا مشاہدہ کیا ہے۔ شمال مشرق بالخصوص منی پور میں بے چینی اور تشدد کا ایک دور رہا ہے، کئی لوگوں کی جانیں گئیں، ماؤں اور بیٹیوں کی عزت و وقار پر حملے کی خبریں موصول ہوئیں لیکن کچھ دنوں سے مسلسل امن کی خبریں آرہی ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں ہم وطنوں کو فیملی ممبرز کے طور پر مخاطب کیا اور سب سے اس میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار قدرتی آفت نے ملک کے کئی حصوں میں ناقابل تصور پریشانی پیدا کی۔ جن خاندانوں نے اس بحران کو برداشت کیا ہے وہ ان تمام خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ ریاستی اور مرکزی حکومت مل کر ان تمام بحرانوں سے آزاد ہو کر تیزی سے ترقی کی طرف بڑھے گی۔

Related posts

غزہ میں تباہ کن قحط سرپر کھڑا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

Hamari Duniya

مدارس کے منتظمین کو سروے کے عمل سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مولانا بدر الدین اجمل

Hamari Duniya

بجٹ اجلاس سے پہلے جے پی سی حکومت کو دے گی اپنی رپورٹ، چیئرمین جگدمبیکا پال نے دیئے اشارے

Hamari Duniya