27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

منی پور میں مسلمان بھی ہوئے ہیں ظلم کا شکار

Jamiat Ulama Manipur

کواکتا گاؤں میں مسلم کمیونٹی بھی شدید متاثر ، متعدد خاندان کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ، جمعیة کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کو مدد پہنچائی جارہی ہے
نئی دہلی 14،اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
منی پور میں میتیز اور کوکی برادریوں کے درمیان جاری جنگ و جدال کی وجہ سے ریاست کی صور ت حال کافی خراب ہے۔ اس طویل جنگ نے دوسری کمیونٹی کی زندگی کو بھی کافی درہم برہم کردیا ہے۔ ایسی ہی صورت حال ضلع بشنوپور میں واقع مسلم اکثریتی گاﺅں کواکتا کی ہے ، اس گاﺅں کے وارڈ نمبر8 میں واقع ایک مسجد او ر متعدد مکانات بم کی زد میں آکر متاثر ہیں ، یہاں کے رہنے والے افرادکیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیة علماءمنی پور کی یونٹ لگاتار ضرورت مندوں کی مدد کررہی ہے۔ راحت رسانی اور متاثرہ لوگوں کے حال و احوال سے واقفیت کے لئے جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ہفتہ کی صبح منی پور پہنچے اور دو روز وہاں رہے ، انھوں نے مسلم اکثریتی علاقہ کواکتا اور ہندو میتی برادری کے موٹرانگ میں واقع کیمپوں کا دورہ کیا ، کواکتامیں زخمیوں سے ملاقات کی اور بم وبندوقوں کی زد میں آئے مکانات اور مسجد کا جائزہ لیا ، کواکتا کے وارڈ آٹھ میں مسلمانوں کے 35 گھر اور ایک مسجد متاثر ہوئی ہے اور چار گھر بری طرح جل چکے ہیں۔جمعیة علماءہند نے ایسے 12مسلم افراد کی فہرست تیار کی ہے ، جو گن فائر یا بم سے زخمی ہیں، ان میں ایک 16 سالہ لڑکا ارباز بھی شامل ہے ، جو شدید زخمی ہے اور اسے دہلی کے ایمس میں ریفر کیا گیا ہے۔
آج یہاں نئی دہلی میں صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی نے جمعیة علماءکی ریاسٹی یونٹ اور وفد کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا ہے کہ ضرورت مندوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی ، سردست سبھی پناہ لیے ہوئے خاندانوں کے درمیان مزید ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جائے گا ، جو لوگ شدید زخمی ہیں اور دہلی میں زیر علاج ہو ںگے ، ان کی مالی مدد کی جائے گی اور جو ریاست منی پور میں ہیں، ان کے بہتر علاج و معالجہ کے لیے متعلقہ سرکاری محکموں سے رابطہ کیا جائے گا۔
جمعیة علماءہند کے وفد میں ناظم عمومی جمعیة علماءہند کے علاوہ مولانا سعید احمد صدر جمعیة علماءمنی پور، مولانا مفتی سراج احمد قاسمی نائب صدر جمعیة علماءمنی پور، مولانا عبدالحق نائب صدر، مفتی شفیع اللہ قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیة علماءمنی پور،عبدالحکیم اے ڈی ایم، مولانا عبدالحکیم ،حافظ بشیر ، مولانا روح الامین ، مولانا عبدالسلام صدرجمعیة علماءبشنوپور،مولانا صفی الدین سکریٹری جمعیة علماءبشنورپور ضلع شامل تھے۔

Related posts

سعدی خوانی فیسٹیول کا تیسرا دور، 20دسمبر ہے آخری تاریخ

Hamari Duniya

گجرات کا مشہور بین الاقوامی پتنگ میلہ 2023 جی 20 پر مبنی ہوگا

Hamari Duniya

جشن اڈما 2022:آیوش میلہ میں ملک کے مختلف دواساز اداروں کی شرکت

Hamari Duniya