29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو عالمی کپ میں ہرا دیا

Pakistan loss

سڈنی: آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ کے گروپ بی میں آج جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنوں سے شکست دے دی۔ سڈنی میں بارش ہونے سے قبل پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 185 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے چار وکٹ کے نقصان پر 69 رن بنا لئے ہیں۔

بارش  کے بعد جب میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو جنوبی افریقہ کی اننگز کو 14 اوورز تک محدود کردیا گیا، یوں اسے آخری 5 اوورز میں جیت کے لیے 74 رنز درکار تھے۔

میچ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پاکستانی گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ بلے بازوں کو مطلوبہ ہدف حاصل کرنے سے روک دیا۔

جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی بناسکی

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن عالمی کپ میں پوری طرح سے فلاپ رہنے والی بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی سے پاکستانی شائقین کو کافی امیدیں تھیں لیکن وہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی فلاپ ہی رہے ۔

رضوان چار دن اور بابر اعظم چھ رن بناکر جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ اور ایک میں پاکستانی ٹیم کی 43 رن پر چار وکٹ گر گئی تھی لیکن پھر افتخار احمد 51 رن اور شاداب خان 52 رن کی شاندار نصف سنچری اور محمد حارث 28 اور نواز احمد 28 رن کی بدولت پاکستانی ٹیم 185 رن کا ہدف جنوبی افریقہ کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نورٹجے نے سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے اس کے علاؤہ پارنیل، رباڈا، لنگی اورشمشی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related posts

مرتھل: امریک سکھ دیو ڈھابہ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مرتھل میں دہلی /امرتسر ہائی وےروڈ کے کنارے دو درجن زایدڈھابے ہیں ،جن میں امرک سکھ دیو، گلشن، دھرم ڈھابہ بہت مشہور ہیں:

Hamari Duniya

مسلم لیگ کے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیراور عبدالصمد صمدانی کا استقبال

Hamari Duniya

مسجد اقصی مکمل طور پر صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، اسرائیل کی تمام غاصبانہ پالیسیاں ناقابل برداشت

Hamari Duniya