17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی نیا ئے یاترا کجریوال اور بی جے پی حکومت کی بدعنوانیوں اور ناکامیوں کوبے نقاب کرے گی

DPCC

دونوں سیاسی جماعتیں جمہوریت اور آئین کو تباہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں: دیویندر یادو
نئی دہلی، 4 نومبر(محمد خان)۔
دہلی ریاستی کانگریس کے صدر دفتر میں دہلی نیائے یاترا کیلئے کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے ایک جائزہ میٹنگ سے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گزشتہ 11سالوں سے لوگوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی ناانصافیوں کے خلاف چلائی جانے والی دہلی نیائے یاترا میں شامل ہو کر کانگریس پارٹی کی انصاف کی آواز بلند کریں۔ جن نائک راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے خطوط پر، دہلی کانگریس 8 نومبر 2024 سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ سے ایک ماہ طویل دہلی نیائے یاترا شروع کرے گی۔ریاستی صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ’دہلی نیا ئے یاترا‘چار مرحلوں میں نکالی جائے گی جس میں دہلی کی 70 اسمبلیوں کے تمام 250 وارڈوں، کینٹ ایریا کے 8 وارڈوں اور این ڈی ایم سی کے پورے علاقے کا احاطہ کیا جائے گا۔ ایک ماہ طویل دہلی نیائے یاترا 8 نومبر کو چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے شروع ہوگی اور 4 دسمبر کو تیمار پور اسمبلی پر ختم ہوگی۔ جہاں دہلی کانگریس کے ہزاروں سرگرم کارکن دہلی نیائے یاترا میں حصہ لیں گے۔ وہیں ہر بوتھ اور وارڈ کے سینکڑوں کانگریس کے حامی لوگ بھی دہلی نیائے یاترا کا حصہ بننے کے لیے ہمارے کانگریس کارکنوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔
دیویندر یادو دہلی نیائے یاترا کے سلسلے میں ریاستی دفتر میں سابق ایم پی، سابق ایم ایل اے، ضلع اور بلاک صدر، کارپوریشن کونسلر، سابق کارپوریشن کونسلروں سمیت کانگریس کارکنوں کی مسلسل میٹنگیں کر رہے ہیں۔ ہر اسمبلی میں، ضلع صدور، سابق ایم ایل اے، سابق کارپوریشن کونسلر، بلاک صدور، کارپوریشن کونسلرز، سیل سمیت پیشگی تنظیموں یوتھ کانگریس، مہیلا کانگریس، سیوا دل اور این ایس یو آئی، محکموں کے چیئرمینوں، عہدیداروں نے نیا ئے یاترا کو ہر گھر تک لے جانے میں حصہ لیں گے۔ ایک منظم انداز میں خاکہ تقریباً تیار ہے۔ جناب یادو نے کہا کہ دہلی نیائے یاترا کے بعد کانگریس دہلی میں تاریخ رقم کرے گی، کیونکہ یاترا کے دوران ہم لوگوں کے درمیان جائیں گے اور ان کے مسائل پر بات کریں گے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی گزشتہ 11 سالوں سے دہلی کے عوام کے ساتھ مسلسل دوہری سیاست کا کھیل کھیل رہی ہیں، جس کی وجہ سے کانگریس کے ذریعہ بنایا گیا دہلی کا ترقیاتی منصوبہ 50 سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ دہلی کانگریس ایک بار پھر اپنے 15 سال کے دور اقتدار میں کی گئی ترقی کو نئی تحریک دے گی اور دہلی کے لوگوں کو اپنے ساتھ جوڑ کر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے خلاف عوام کے حقوق کی لڑائی شروع کرے گی۔
دیویندر یادو نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں بی جے پی نے مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے میں بے عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ 75 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی جمہوریت کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے صرف جھوٹے وعدے کرکے دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں ہی آئین مخالف ہیں، وہیں کانگریس پارٹی نے ہمیشہ بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین کی حفاظت کو اپنا اخلاقی فرض سمجھا ہے۔ وہ دہلی جسے لوگ کانگریس کی ترقی پر فخر سمجھتے تھے، آج ناانصافی، بدعنوانی، بدحالی اور بدانتظامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے، جس کے لیے پوری طرح سے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی نیائے یاترا آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی اقتدار میں واپسی کا ایجنڈا بھی طے کرے گی۔ دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی متحرک قیادت میں کانگریس پارٹی آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے مسلسل لڑ رہی ہے کیونکہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی آئین میں ملک کے لوگوں کو دیے گئے حقوق کو کمزور کر رہی ہیں۔ اور جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دلتوں، محروموں، پسماندہ اور غریبوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے بجائے، بی جے پی سرمایہ دارانہ نظام کے تحفظ کی پالیسی کے تحت ان کی روزی روٹی چھین رہی ہے، جس سے ملک کی 95 فیصد آبادی متاثر ہو رہی ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو دہلی کے ہر باشندے سے آنے والے منشور کے لیے ’دہلی والوں آو-دِہلی چلاو¿‘ مہم کے تحت عوام تک پہنچ رہی ہے اورعوام سے براہ راست ملنے والی تجاویز سے دونوں پارٹیاں پوری طرح سے بے نقاب ہو رہی ہیں۔ عوام عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتی، جب کہ بی جے پی کا اپنا ایک مخصوص ووٹ بینک ہے جو گزشتہ 26 سالوں سے دہلی میں اقتدار کے لیے لڑ رہا ہے۔

Related posts

برہماستر کی زبردست اوپننگ ایان مکھرجی اور کرن جوہر ہوئے خوش

Hamari Duniya

AIMMM Delhi President Election: ڈاکٹر ادریس قریشی دہلی ریاستی مسلم مجلس مشاورت کے صدر منتخب

Hamari Duniya

الشفا ہاسپٹل کی ڈاکٹر’ارم خان‘ نے پیٹ سے 22 کلو کا ٹیومر نکالا

Hamari Duniya