رانچی،(ایچ ڈی نیوز)۔
جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ایک ڈی) آمنے سامنے آگئے ہیں۔ دراصل ایک ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیراعلی کو غیر قانونی کاکنی کے معاملے میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا۔لیکن وہ ایک ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔
جھارکھنڈ کے وزیراعلی نے مرکزی ایجنسی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں مجرم ہوں تو آؤ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ۔
رانچی کے مورہابادی میں جے ایم ایم کارکنان اکٹھا ہورہے ہیں۔ یہ کارکنان وزیراعلی سورین جو آج ڈی کا نوٹس ملنے کے بعد بی جے پی اور ای ڈی کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے اکٹھا ہورہے ہیں۔