اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی ریلی میں ان پر فائرنگ ہوئی ہے۔ اس گولی باری میں خود عمران خان زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے علاؤہ مزید 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایک شخص کے موت کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔ پولس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گر فتار بھی کیا ہے۔
وہیں عمران خان کو لاہور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔ پولس کے مطابق دو حملہ آوروں نے وزیر آباد میں ہوئی ریلی کے دوران فائرنگ کی تھی۔ اس میں سے ایک کو تو فوراً ہی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ وہیں دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ آخر اس نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کیا۔
وہیں عمران خان کا اس واقع پر پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے انہیں نئی زندگی بخشی ہے۔ انشاء اللہ میں پھر واپسی کروں گا۔
واضح رہے کہ عمران خان اسوقت پاکستان میں آزادی مارچ نکال رہے ہیں۔ اور موجودہ حکومت کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔