April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

قومی اقلیتی کمیشن کو مرکزی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ بنانے کی تجویز دی گئی

Central Madarsa education Board

نئی دہلی، 29جولائی( ایچ ڈی نیوز)۔
قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورہ نے کمیشن کے مسلم ایڈوائزری پینل کے رکن محمد ریاض، ڈاکٹر عامر سلمان وغیرہ سے ملاقات کی اور مرکزی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تشکیل کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر محمد ریاض نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ مدارس میں اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی دی جائے۔ اس مقصد کے لیے مرکزی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ تشکیل دیا جائے۔ مدارس کے طلباءبھی جدید تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عامر سلمان نے کہا کہ مدارس کے طلباءمیں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ میں اسلامی اور جدید دونوں طرح کی تعلیم کا انتظام ہو۔ یہ بورڈ مدارس کے طلبہ کے لیے مددگار ثابت ہوگا اس بورڈ کے ذریعے مدارس کے طلبہ کو تعلیم حاصل کرکے معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔
ڈاکٹر محمد اعجاز انصاری نے کہا کہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آنے والے وقت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر سکھونت اور مشرف علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے کہا کہ کمیشن مرکزی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی اس تجویز کا مکمل جائزہ لے گا اور اسے حکومت کو غوروفکر کے لیے بھیجے گا۔ کمیشن کا مقصد مسلم کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، جو وہ مسلسل کر رہا ہے۔

Related posts

بی جے پی نے دہلی کو جرائم کی راجدھانی بنادیا ہے،کیجریوال کا مرکزی حکومت پر حملہ

Hamari Duniya

رات کی تاریکی میں تاریخی مسجد جھیل پیاؤ کے ایک حصہ کوشہید کردیاگیا

Hamari Duniya

ایشیا کپ کے سپر۔4 میں پہنچا پاکستان، بھارت کے ساتھ ہوگا سپر مقابلہ

Hamari Duniya