24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا، چاروں ٹیمیں فائنل

Pakistan win

ایڈیلیڈ: عالمی کپ 2022 کے سپر مقابلے میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ایک اہم مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیاہے۔ اب عالمی کپ 2022 کے لئے چاروں ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں۔ گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہنچی ہیں جبکہ گروپ بی سے بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سامنے  128 رنوں کو ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے پانچ وکٹ کے   نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی  طرف سے محمد رضوان اور بابراعظم نے اننگ کی شروعات کی اور کافی سنبھل کر بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 57 رنوں کی شراکت داری کی۔محمد رضوان نے32 گیندوں میں32 رن جبکہ بابر اعظم نے 33 گیندوں پر 25 رن بنائے۔ اس کے علاوہ محمد حارث 31 جبکہ شان محمود نے 24 رنوں کی اننگ کھیلی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے نوسم احمد ، شکیب الحسن،مستفیض الرحمن،اور عبادت حسین نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں  بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ ۔ پہلے تو بنگلہ دیش کا فیصلہ صحیح ثابت ہوتا دکھائی دے رہا تھا اور ایک وقت میں بنگلہ دیش کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر دس اوور میں 73 رن بناچکی تھی۔ لیکن اس کے بعد پاکستانی گیند باز بنگلہ دیش کے بلے بازوں پر حاوی ہونا شروع ہوگئے اور بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر صرف 127 رن ہی بنا سکی۔

 پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار وکٹ، شاداب خان 2 وکٹ، حارث رؤف ایک اور افتخار احمد نے ایک حاصل کئے۔

Related posts

جب تک قرآن ہے، دنیا میں مسلمان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: مولانا نیاز احمد فاروقی

Hamari Duniya

اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب، سوئک سینٹر میدان جنگ میں تبدیل، خوب چلے لات گھونسے

Hamari Duniya

مولانا عبد العلیم فاروقی کاوصال ملتِ اسلامیہ کے لئے ناقابلِ تلافی خسارہ

دارالعلوم دیوبند،مظاہر علوم سہارنپور ،اشاعت اسلام کیرانہ میں تعزیتی مجالس کا انعقاد:

Hamari Duniya