22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

‘خواب، کتاب اور بچے’ کے عنوان سے ممبئی میں قومی اردو کونسل کے زیراہتمام سہ روزہ ورکشاپ

NCPUL

نئی دہلی،06جنوری۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں جشن بچپن، ممبئی کے تعلق سے ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں ممبئی سے فاروق سید (مدیر : گل بوٹے)، خورشید صدیقی، ڈاکٹر قاسم امام، وسیم سلیم شیخ اور عرفان علی پیرزادہ (ممبر قومی اردو کونسل ،نئی دہلی) نے شرکت کی۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ فاروق سید گذشتہ کئی برسوں سے مختلف مقامات پر جشن بچپن کا انعقاد کرتے رہے ہیں اور بچو ں کو کتاب کلچر سے جوڑنے کی کوشش کے علاوہ بچوں کے ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی کام کرتے رہے ہیں۔ جشن بچپن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر نے مزید کہا کہ اس وقت بچوں کی شخصیت سازی اور ان کی ذہنی و فکری رہنمائی کی شدید ضرورت ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں حکومت ہند نے بھی بچوں اور مادری زبان کا خاص خیال رکھا ہے۔ بچوں کے خوابوں کو شرمندہ? تعبیر کرنے کے لیے ہمیں وکست بھارت 2047@ کے تناظر میں بھی کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بچے بھی اہم کردار ادا کرسکیں۔ فاروق سید (مدیر: گل بوٹے) نے کہا کہ جشن بچپن کے ذریعے ہم بچوں اور بچوں کے ادیبوں کو نہ صرف جوڑتے ہیں بلکہ ان کے اندر تحرک پیدا کرنے بھی کوشش کرتے ہیں۔ ہم مستقبل کے لیے صرف قاری نہیں بلکہ قلمکار بھی تیار کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی میں 21 سے 24 جنوری 2025 تک جشن بچپن منایا جائے گا اور اسی جشن کی مناسبت سے قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام ‘خواب، کتاب اور بچے’ کے عنوان سے ایک سہ روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد ہوگا جس میں بچوں کے مصنّفین شرکت کریں گے اور ادب اطفال کی موجودہ صورتِ حال اور مستقبل کے منظرنامے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ اس موقعے پر نمائش کتب اور فروخت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Related posts

اتراکھنڈ میں مزارات کی مسماری ،مولانا توقیر احمد رضا خان نے بڑی دھمکی دے دی

Hamari Duniya

رضا اکیڈمی کی دنیا بھر کے مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل

Hamari Duniya

پونے میں ہوئی جی20کی میٹنگ، شہروں کا ترقی کا مرکز بنانے پر فوکس

Hamari Duniya