16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

پونے میں ہوئی جی20کی میٹنگ، شہروں کا ترقی کا مرکز بنانے پر فوکس

G-20 Group Meeting Punne

ممبئی،16جنوری(ہ س)۔
20کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ورکنگ گروپ آئی ڈبلیو جی کی میٹنگ کا، ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نارائن رانے کی موجودگی میں پونے میں افتتاح کیا گیا۔ اس میٹنگ کا موضوع ہے:” کَل کے شہروں کے لیے رقوم کیدستیابی: شمولیت، لچکداری اور پائیداری“۔ نارائن رانے نے کہا کہ ہمارا جی ڈی پی زبردست بڑھ رہا ہے اور آٹھ سال پہلے ہمارا ملک 10ویں نمبر پر تھا۔ ہمارا ملک اب پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ ہم اگلے 10 سالوں میں تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔ عالمی سست روی پر تبصرہ کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ دنیا میں معاشی سست روی بڑے ممالک میں ہے۔ اس سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے ، اگر کساد بازاری آئی تو جون کے بعد آئے گی۔نارائن رانے نے کہا کہ کونسل شہر کیسا ہونا چاہئے اس کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گا اور مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

ملک کی ترقی کے لیے ہندوستان کی معاشی حالت بہتر ہونی چاہیے۔ اس پر جی 20 کانفرنس میں بھی بات کی جائے گی۔اس موضوع کے تحت شہروں کو اقتصادی ترقی کامرکز بنانے، شہری بنیادی ڈھانچے کے لئے سرمایہ کاری، شہری بنیادی ڈھانچے کو مستقبل کی مناسبت سے تعمیر کرنے، موثر توانائی اور ماحولیات کے لحاظ سے پائیدار بنیادی ڈھانچےکےلئے نجی سرمایہ کاری کی اجازت کی خاطر سرمایہ فراہم کرنے اور سماجی نابرابری میںکمی کرنے سمیت مختلف پہلووں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کا اقتصادی امورکا محکمہ اِس میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے اور آسٹریلیا اور برازیل اس کے معاون صدرہیں۔ 30 سے زیادہ ملکوں سے66 مندوبین اس دو روزہ تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

Related posts

جمعیۃعلماء ہند نہ جھکی ہے اورنہ کبھی جھکے گی

Hamari Duniya

میسی نے سعودی عرب کے فٹ بال مداحوں کو مایوس کردیا،سعودی فٹ بال کلب کے پرکشش آفر کو ٹھکرایا، اس کلب میں شمولیت کا اعلان

Hamari Duniya

غزہ کے متعلق دنیا کا دوہرا معیار افسوسناک :سعودی عرب

Hamari Duniya