نئی دہلی،06جنوری۔ ہندوستان بھر میں کیریر کے حوالے سے نوجوانوں کی راہنمائی کرنے والی تنظیم، سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس نے دہلی میں کیرئیر گائیڈنس اور کاونسلنگ پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کیا ، جس میں ملک بھر سے آنے والے24 چنندہ کیریر کونسلروں کو تربیت دی گئی۔ یہ پروگرام کیرئیر ٹریننگ اینڈ گائیڈنس (سی ٹی اے جی) اور ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن (ایچ ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور حکمت عملیوں سے لیس ایک نئی نسل کے لیے کیرئیر کاونسلرز اور مینٹرز تیار کرنا تھا۔یہ پروگرام ماہرین کی زیر قیادت انٹرایکٹو سیشنز پر مشتمل تھا، جن میں محمد عتیق الرحمن، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر رینوکا جین، محمد سلیم اللہ خان، ڈاکٹر سلطانہ پروین، مسٹر شارق انصار، اور مسٹر فیضی رحمن شامل تھے۔ مباحث کے موضوعات میں تعلیمی چیلنجز، رابطے کی مہارت، پیشہ ورانہ ترقی، اور کیرئیر کاونسلنگ کے عملی طریقے شامل تھے۔شرکاءنے جدید تعلیمی چیلنجز اور کیرئیر کاونسلرز کے اہم کردار کے بارے میں تربیت حاصل کی۔
سی ٹی اے جی اور ایچ ڈبلیو ایف کی یہ کاوش شمالی بند میں کیرئیر گائیڈنس کے نظام کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ منتظمین کی اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ اساتذہ اور کاونسلرز کو بااختیار بنائیں تاکہ وہ طلبہ کو ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر میں موثر رہنمائی فراہم کر سکیں۔جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر، ملک معتصم خان نے شرکاءکو اسناد کی تقسیم کیے۔