16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

پرینکا گاندھی سے متعلق نازیبا تبصرہ رمیش بدھوڑی کی ذہنیت کی عکاسی

ragini nayak

کانگریس کی قومی ترجمان راگنی نائک نے بی جے پی پر بڑا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ دہلی کی خواتین دیں گی جواب
نئی دہلی، 06 جنوری: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے مدنظر کانگریس نے خواتین کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے دہلی کی خواتین کے لئے پیاری دیدی یوجنا کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت دہلی کی خواتین کو ہرماہ 2500 روپئے ملیں گے۔ کانگریس کی قومی ترجمان اور وزیرپوراسمبلی سیٹ سے امیدوارراگنی نائک نے کہا کہ دہلی کانگریس نے نصف آبادی کی پریشانیوں کودیکھتے ہوئے ان کے لئے یہ بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف وعدہ نہیں کرتی ہے بلکہ وہ پورا کرتی ہے، اسی لئے ہم نے کرناٹک میں جو وعدہ کیا تھا، اس کو پورا کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے 2100 روپئے کا جو وعدہ کیا ہے، وہ پوری طرح جھوٹا اورفریب ہے۔ کیونکہ انہوں نے 10 سالوں تک یہ رقم نہیں دی اور اب الیکشن کے وقت اعلان کررہے ہیں۔
راگنی نائک نے کہا کہ میں عام آدمی پارٹی سے سوال کرتی ہوں کہ اگر وہ اپنے وعدے کوپورا کرتی ہے توپھر پنجاب میں کیا گیا وعدہ اب تک کیوں نہیں پورا کیا۔ تین سال ہوگئے، لیکن پنجاب میں اب تک اپنے وعدے کوپورا نہیں کیا گیا۔ اگرعام آدمی پارٹی میں ہمت ہے تو پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان اور رکن پارلیمنٹ راگھوچڈھا سے پریس کانفرنس کروائیں۔ پھرپتہ چل جائے گا کہ عوام کیسے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جہاں بھی حکومت ہے، ہم وہاں پرخصوصی اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں وعدہ کیا، تلنگانہ میں وعدہ کیا، ہماچل پردیش میں جو وعدہ کیا، اسے پورا کرکے دکھایا۔ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہم نے وہ کرکے دکھایا ہے۔
بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اورکالکا جی اسمبلی سیٹ سے امیدواررمیش بدھوڑی کے متنازعہ تبصرہ پرکانگریس لیڈرراگنی نائک نے کہا کہ وہ بہت بدزبان لیڈرہیں، وہ مسلسل ایسی باتیں کرتے ہیں، ان کے خلاف کارروائی نہیں کئے جانے سے وہ اس حد تک آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات پرینکا گاندھی کی صرف نہیں ہے بلکہ خواتین کے تئیں ان کی کیا سوچ اور ان کی پارٹی کی کیا سوچ ہے، ان کے بیان سے پتہ چلتا ہے۔

Related posts

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے فساد متاثرہ افراد کے درمیان ریڑھی اور کھوکے تقسیم

Hamari Duniya

اسمبلی اجلاس کوچہرہ چمکانے کیلئے اور سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کریں

Hamari Duniya

شاہین باغ  میں کوڑے کے ڈھیر،جان لیوا بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

Hamari Duniya