29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

منی پور میں وزیراعلیٰ کے استعفیٰ پر خوب ہوا ڈرامہ

Manipur CM resign

امپھال ، 30 جون (ایچ ڈی نیوز)۔

وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے ٹویٹ کر کے واضح کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر حامیوں کی بھیڑ ہٹنے لگی ۔ دراصل جمعہ کی صبح کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ اس کے بعد ان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ اس کے بعد ان کے حامی سڑک پر آگئے اور انہیں استعفیٰ دینے سے روکنے کے لیے مظاہرہ کرنے لگے۔

سیاہ قمیصیں پہنے سینکڑوں نوجوانوں اور خواتین نے وزیر اعلیٰ ہاو ¿س سے راج بھون جانے والی سڑک پر ٹریفک بلاک کر دی۔ اس بھیڑ نے وزیر اعلی سنگھ کے قافلے کو روک دیا جو راج بھون جانے کے لیے نکلا تھا۔ اس پر وزیراعلیٰ کو اپنی رہائش گاہ واپس جانا پڑا۔اس کے بعد ایک خاتون لیڈر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے باہر آئیں اور ہجوم سے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔ اس پر ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہجوم آہستہ آہستہ ہٹنے لگی۔

دریں اثنا، وزیر اعلی سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے واضح کیا کہ وہ استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کے حامی پرسکون ہو گئے۔ خواتین لیڈر کھیترامیوم شانتی نے کہا کہ اس نازک موڑ پر بیرن سنگھ حکومت کو ثابت قدم رہنا چاہیے اور شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاون کرنا چاہیے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کو کانگ پوکپی ضلع میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ فسادیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو ہیروتھل گاو ¿ں میں مسلح فسادیوں نے فائرنگ کی۔ فوج نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتہائی احتیاط کے ساتھ جوابی کارروائی کی۔

Related posts

صوبائى جمعيت اہل حدیث مشرقی یوپی کا انتخاب جدید بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، غزہ اور تل ابیب میں جشن، کیا کیا ہیں معاہدہ کی شرطیں، جا نئے پوری تفصیل

Hamari Duniya

بہار:جے ڈی یو کا خواب چکنا چور،مرکز نےبہار کو خصوصی زمرہ کا درجہ دینے سے کیا انکار

حکام نے کہا کہ فی الحال کوئی بھی نئی ریاست ایسی درجہ بندی حاصل نہیں کر سکتی۔:

Hamari Duniya