ڈاکٹر عظمت اللّٰہ خان لکھنؤ جنر لسٹ ایسو سی ایشن کے ضلع صدر منتخب
کیرانہ،30جون(عظمت کیرانوی/ایچ ڈی نیوز)
ٹیک آ فرس ٹوڈے چینل آفس میں لکھنؤ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ میں ضلع شاملی کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ کی صدارت ریاستی نائب صدر خورشید عالم نے کی۔ نظامت کے فرائض اردو صحافی ساجد خان نے انجام دیے۔اس موقع پر صحافیوں کے مضبوط پلیٹ فارم لکھنؤ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کو مزید مستحکم اور منظم بنانے پرغورو خوض کیا گیا۔صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے خورشید عالم نے کہا کہ صحافت ایک آزاد پیشہ ہے۔جس کے ذریعے سماج میں پھیلی گندگی کو دور کیا جاسکتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ میدان صحافت میں اب ایسے نوجوانوں کو آگے لانا چاہیے جو ملک و قوم کی ترقی اور بھلائی کے لیے کام کرسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی سرکار نے اسی لیے میدان صحافت کو خود مختاری دے رکھی ہے اور صحافیوں کو سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں ۔انہوں نے بتا کہ ریاستی صدر جناب آلوک ترپاٹھی کے مشورہ پر ضلع شاملی کمیٹی میں تبدیلیاں لائی گئی ہیں ۔اب ضلع شاملی کے صدر کے طور پر ڈاکٹر عظمت اللہ خان کو منتخب کیا گیا ہے۔ وہیں رویندر رانا کو ضلع سرپرست ،امت کمار ضلع انچارج اور ہریندر ملک کو ضلع جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔میٹنگ میں ہریندر ملک،ڈاکٹر رام کمار،امیت رانا،روند رانا،ہارون سیفی،مہربان قریشی، تنویر عالم،ڈاکٹر صادق، محمد یوسف تیاگی،تسلیم عالم چودھری ،ساجد خان ،شاہزر خان ، عظمت اللّٰہ خان ، شیراز خان سمیت ایل جے اے کے ممبران موجود رہے۔