31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

علیحدگی کی خبروں کے درمیان شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

Sania Mirza- Shoaib Malik

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے طلاق کی خبروں کے درمیان اپنی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ثانیہ مرزا کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور ثانیہ ان کے ہاتھ کو پکڑرکھی ہیںاور دونوں مسکرا رہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی۔اپنی پوسٹ میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے لیے صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
شعیب ملک کے اس پوسٹ کے بعد دونوں کے درمیان طلاق کی خبروں میں نیا ٹوئسٹ آگیا ہے۔لوگوں کے من میں کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں محض افواہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ تاہم دونوں اسٹارز نے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔علیحدگی کے خبروں کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے شو کا بھی اعلان کیا تھا، اردو فلیکس نے ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ایئر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

یوم اساتذہ کے موقع پر، ملک بھر سے 184 لوگوں کو اے ایم پی کے قومی ایجوکیشن ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا

Hamari Duniya

جامع مسجد وارڈ میں ’آپ‘ اور کانگریس میں زبردست مقابلہ

Hamari Duniya

کانگریس مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کےلئے کوشاں، مسلمانوں کا مکمل اعتماد بحال کئے بغیر کوئی پارٹی کامیاب نہیں ہوسکتی :شبیر احمد انصاری

Hamari Duniya