22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

Uddhav Thackeray: سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی

Uddhav Thackeray:

Uddhav Thackeray:

نئی دہلی، 9 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور شیو سینا کے قومی صدر ادھو ٹھاکرے، سینئر لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس دوران کیجریوال کے جیل میں ہونے سمیت دیگر نکات پر بات ہوئی۔

Uddhav Thackeray:

سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے یقین دلایا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اور سنجے راوت سنیتا کیجریوال اور اروند کیجریوال کے والدین اور پورے خاندان سے ملنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آمریت چل رہی ہے، خاص طور پر اروند کیجریوال کا معاملہ، یہ بھارتی عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا جب حکم نامے کی کاپی کے بغیر عدالت نے ان کی رہائی پر روک لگا دی اور سی بی آئی کا ایک اور فرضی مقدمہ بنا کر کیجریوال کو زبردستی جیل میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں
Manish Sisodia Bail: آپ کوبڑی راحت ،سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا 17 ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گے 
Urdu Academy Delhi : کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، آخر کا اردو اکادمی دہلی کو وائس چیئرمین مل ہی گیا

Uddhav Thackeray:

ہم نے آج ان تمام نکات پر بات کی۔ آج ای ڈی -سی بی آئی اپوزیشن کے خلاف حکومت کا ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے وہ ہماری آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم سب مل کر اس حکومت اور مودی شاہ کی آمریت کے خلاف لڑیں گے۔

Related posts

بی جے پی کامنیش سسودیا کو برخاست کرنے کا مطالبہ

Hamari Duniya

ای ٹی وی چینل کے بانی محسن اردو رامو جی راؤ کا انتقال

راموجی راؤ نے اردو زبان کی نشاط ثانیہ،فروغ اور ارتقاء میں اہم کردار ادا کیا: معصوم مرادآبادی:

Hamari Duniya

کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے ہاشم آملہ

Hamari Duniya