March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ای ٹی وی چینل کے بانی محسن اردو رامو جی راؤ کا انتقال

راموجی راؤ نے اردو زبان کی نشاط ثانیہ،فروغ اور ارتقاء میں اہم کردار ادا کیا: معصوم مرادآبادی:

نئی دہلی:8جون(عظمت اللہ خان /ایچ ڈی نیوز)اردو زبان کی نشاط ثانیہ اور فلسفہ کی آبیاری نیز جلا بخشنے والی شخصیت،محسن اردو ای ٹی وی کے بانی راموجی راو اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔سوشل میڈیا کے ذریعہ معروف صحافی معصوم مرادآبادی نے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ راموجی راؤ جی اس دنیا میں نہیں رہے ،جس سے میں نہایت رنجیدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ راؤ اردو زبان اور تہذیب کے ایک بڑے محسن تھے۔ انھوں نے ملک میں سب سے پہلے ای ٹی وی کے اردو چینل کا آغاز کیا تھا۔ چوبیس گھنٹے نشریات پیش کرنے والا یہ واحد چینل اپنی مثال آپ تھا۔برصغیر سمیت دنیا کے سیکڑوں ممالک تک اس کی رسائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ای ٹی وی نشریات کرنے والوں اور اور نمائندوں کوکام کرنے کی پوری آزادی حاصل تھی۔ راؤ کے انتقال پر اردو شیدائی صحافی برادری نے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی وی اردو نے حیدرآباد سے برسوں اردو زبان کے فروغ اور ارتقاء میں اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ اردو کے کئی سرکردہ اور معروف صحافی اسی چینل کی پیداوار ہیں۔ حیدرآباد کے نواح میں قایم کیا گیا راموجی اسٹوڈیو بھی ان کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ جہاں ایک دنیا بسائی گئی ہے۔ راموجی راو نے جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی بیش بہا خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تعزیت کنندگان میں صحافی برادری کے حاجی ہارون جھنجھانوی ،بلال بجرولوی ،عظمت کیرانوی، عزیزالرحمان خاں کھتولوی، ایم سالم، دین محمد، ساجد خان،قاضی طارق ،مستقیم سیفی سمیت ادارہ روزنامہ ہماری دنیا کے ایڈیٹر محمد خان اور دیگر کار کنان کے نام شامل ہیں ۔

Related posts

الحاج گلزاراحمد اعظمی کا انتقال جمعیةعلماءہند اورملت کے لئے ایک بڑاخسارہ: مولانا ارشدمدنی

Hamari Duniya

مسلمانوں میں اعلیٰ تعلیم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے سرجوڑ کر بیٹھے دانشور

Hamari Duniya

چوہرے قتل کیس میں سزا یافتہ شاگرد کا حتمی فیصلہ آج کیرانہ عدالت میں سنایا جائے گا۔

تیس دسمبر 2019 کی رات شاملی کی پنجابی کالونی رہائشی مشہور بھجن گلوکار اجے پاٹھک، ان کی اہلیہ، معصوم بیٹی اور بیٹے کو شاگرد ہمانشو سینی نے قتل کیاتھا:

Hamari Duniya