29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

بھگتوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، ’لال سنگھ چڈھا‘ کامیاب ترین قرار

Lal Singh Chaddha

نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)
سخت گیر شدت پسندوں کے ذریعہ سوشل میڈیا پر سپراسٹار اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کی فلم عالمی سطح پر کامیاب ترین قرار دی گئی ہے۔ اگر چہ بھارت میں لال سنگھ چڈھا کو اتنی کامیابی نہیں مل سکی جتنی کی امید کی جارہی تھی۔ملک میں طرح طرح کی پابندیوں، احتجاج اور بائیکاٹ کے باوجود عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے جس کے بعد بالی ووڈ کی اس فلم کو 2022ءکی کامیاب ترین فلم قرار دے دیا گیا ہے۔’لال سنگھ چڈھا‘ عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے دنیا بھر سے ایک ہفتے میں 75 لاکھ ڈالرز کمائے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ نے 74 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کمائے تھے۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم کو ملک میں ایک گروپ کی جانب سے بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس فلم پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس میں فوج اور ہندوو¿ں کا مذاق ا±ڑایا گیا ہے۔ اس فلم کے خلاف کئی ریاستوں میں باقاعدہ مقدمات بھی درج کروائے گئے تھے اور فلم کے بائیکاٹ کی مہم چلانے کے بعد اس کے کئی شوز بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔اس صورتٍ حال کے بعد فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو عامر خان کی گزشتہ 20 برس کے دوران ناکام ترین فلم قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ہدایت اڈوت چندن نے دی ہے اور اس میں اداکار عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نظر آ رہی ہیں۔

Related posts

شدت کی گرمی اور لو سے نجات دینے والے مانسون کی آئ ایم ڈی نے دی تازہ ترین معلومات

ملک کی کئ ریاستوں میں آفس اور گھروں میں لگے ایسی جل کر خاکستر، گاڑیوں کے اے سی 18سیسلسیس ڈگری پر بھی نہیں کر رہے ہیں کام:

Hamari Duniya

پاکستان انتخابات 2024 میں بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے

Hamari Duniya

نہتے شہریوں پراسرائیلی مظالم پرخاموش نہیں رہ سکا قطر،کہا’قتل کی غیر مشروط‘ اجازت نہیں‘

Hamari Duniya