ممبئی(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتی ٹیم کے سابق اسٹار آل راو¿نڈر عرفان پٹھان اور ان کے اہل خانہ کو ایئرپورٹ پر کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ عرفان اور ان کے اہل خانہ کو وستارا کے چیک ان کاو¿نٹر پر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک کھڑا رکھا گیا۔عرفان پٹھان نے خود اس کی اطلاع دی ہے۔ عرفان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ عرفان نے بتایا کہ اس دوران ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور دو بچے بھی تھے۔
عرفان ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
دراصل عرفان پٹھان بدھ ( 24 اگست ) کو فیملی کے ساتھ دبئی جانے کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ یہاں سے انہیں فلائٹ لینا تھی۔ اس دوران ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ عرفان پٹھان ایشیا کپ 2022 کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ عرفان اس کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے لکھا ’ آج (بدھ) میں دبئی وستارا کی فلائٹ یو کے – 201 سے ممبئی سے جا رہا تھا۔ اس دوران چیک ان کاو¿نٹر پر میرے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ وستارا نے میرے کنفرم ٹکٹ میں ہیرا پھیری کی۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مجھے کاو¿نٹر پر ڈیڑھ گھنٹے تک کھڑا رہنا پڑا۔ میرے ساتھ میری بیوی ، ایک 8 ماہ کا اور ایک 5 سال کا بچہ بھی تھا۔
سابق آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ’ گراو¿نڈ اسٹاف بہت سارے بہانے بنا رہا تھا اور ان کا رویہ بھی بہت برا تھا۔ میرے علاوہ بھی وہاں بہت سے مسافر موجود تھے ، جنہیں اسی طرح کے مسائل کا سامنا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے فلائٹ کو اوور سیل کیا اور انتظامیہ نے اس کی منظوری بھی کیسے دی ؟ میری ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ اس معاملے میں فوری ایکشن لیا جائے ، تاکہ میں جس تجربے سے گزرا ہوں ، کوئی اور نہ گزرے۔
عرفان پٹھان نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ، ’امید ہے کہ آپ اس پر توجہ دیں گے اور ایئر وستارا کو بہتر کریں گے۔ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی اس ٹویٹ کا جواب دیا۔ آکاش نے لکھا ’ ہائے ایئر وستارا ، آپ سے یہ امید نہیں تھی۔