26.3 C
Delhi
July 15, 2025
Hamari Duniya
Breaking News

 بندوق کے ساتھ وزیر اعظم کے اجلاس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

ممبئی،21 جنوری :۔

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی چل رہے اجلاس میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب سیکورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو بندوق لے کر جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اس شخص کو گیٹ پر ہی روک لیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ایک کارکن اپنی لائسنسی بندوق کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے آیا تھا۔بعد میں اس کے بارے میں ضروری تفتیش کی گئی  ، تصدیق اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔فی الحال، اس معاملے میں کسی بھی طرح کی کوئی سازش سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Related posts

دہلی مجلس نے ایم سی ڈی الیکشن کیلئے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

Hamari Duniya

نوٹ بدلنے سے متعلق افواہوں پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

Hamari Duniya

یوپی پولس کا عتیق احمد کا بیٹا اسداور اس کا ساتھی غلام پولیس انکاو¿نٹر میں ہلاک

Hamari Duniya