January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر بات چیت جاری اور اچھی ہے:محمد بن سلمان کا امریکی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انکشاف

Mohammad Bin Salman

نیوم(سعودی عرب)،21ستمبر:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بہت اہم رہے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر بات چیت جاری اور اچھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں فلسطینیوں کے لیے اچھی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں۔
حالانکہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی ولی عہد نے کہا کہ مملکت کا اسرائیل کے ساتھ فی الحال کوئی تعلق نہیں ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اہم ہے اوراسے دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کے دوران حل ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب’فلسطینیوں کی بہتر زندگی‘ میں دلچسپی رکھتا ہے اور وہ فلسطینی مسئلے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
ولی عہد نے امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ “ہمارے واشنگٹن کے ساتھ اہم سکیورٹی تعلقات ہیں۔ صدر (جو) بائیڈن کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات ہیں۔شہزادہ محمد نے مزید کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ امریکی اور غیر ملکی کمپنیاں آئیں اور مشرق وسطیٰ میں محفوظ ماحول میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی ہتھیاروں کے پانچ بڑے خریداروں میں سے ایک ہیں اور امریکا کے علاوہ دیگر ممالک سے ہتھیار خریدنے کا ہمارا اقدام ان کے مفاد میں نہیں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکا کی حمایت سے ایک شاندار معاہدہ ممکن ہے۔وہ نیویارک میں جوبائیڈن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا:” میرے خیال میں جناب صدر!آپ کی قیادت میں ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن قائم کر سکتے ہیں“۔صدر بائیڈن سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور اس ضمن میں سفارتی کامیابی حاصل کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔البتہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس وقت تک باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کرے گا جب تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرینہ تنازع کا کوئی دیرپا حل نہیں نکل آتا۔

Related posts

آنجہانی کانگریس لیڈر رام بابو شرما کی 14ویں برسی پر خراج عقیدت

Hamari Duniya

Rahmani30: رحمانی 30 کے طالب علم تابش رضا ( گریڈیہہ، جھارکھنڈ) نے آئی ایس آئی-دہلی کے پروقار مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کا پرچم لہرایا

Hamari Duniya

قطر فیفا ورلڈ کپ میں جلوہ بکھریں گی دیپیکا پادکون

Hamari Duniya