34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فوجی خوداپنے ہی مظالم کا شکار ہوگئے

Israel Soldiers

تل ابیب،09فروری( ہ س)۔
اسرائیل کے ذریعہ نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جارہے مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔ لیکن اسرائیلی فورسز کو اپنے ہی مظالم کی ایک چھوٹی سی قسم نے خود انہیں ہی رونے پر مجبور کردیا۔ فلسطین میں نہتے لوگوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ عام ہے۔  جس کی وجہ سے کئی فلسطینیوں نے اپنی آںکھیں کھو دی ہیں۔ اور وہ دیکھنے سے محروم ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے ایک علاقے میں غلط شیلنگ کے نتیجے میں اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں کی حالت غیر ہوگئی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار ماسک اور ہیلمٹ ہونے کے باوجود آنسو گیس کی شیلنگ کے دھوئیں کے سامنے بے بس ہوگئے۔اور آنسوگیس کی شیلنگ کے دھوئیں سے ان کی آنکھوں میں جلن ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ رونے پر مجبور ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال اب تک اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔

Related posts

ایم ایس سوامی ناتھن : زرعی خوشحالی کا ایک نیا عہد متعارف کرانے والی عبقری شخصیت

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ نے اس شاندار کام سے کیا سہ روزہ 75ویں پلیٹینیم جبلی کانفرنس کا آغاز

Hamari Duniya

قومی تنظیم کے عہدیداروں نے تنظیم کو لوگوں کیلئے نفع بخش بنانے کا عہد کیا

Hamari Duniya