March 18, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

  جے شنکر نے اقوام متحدہ میں دکھایا آئینہ تو بلاول کے بگڑے بول

واشنگٹن16دسمبر(ایچ ڈی نیوز)

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے سامنے پاکستان پر جم کر برسے اور اس کی کالی کرتوتوں کو دنیا کے سامنے  بے نقاب کردیا۔ جے شنکر نے نہ صرف پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کو خاموش کردیا بلکہ پاکستانی دہشت گردی کو بے نقاب کرکے دنیا کے سامنے رکھ دیا ۔ یہی نہیں ممبئی حملے کی شکار نرس انجلی کلتھے نے بھی پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب اور دیگر دہشت گردوں کی بربریت کے بارے میں پوری دنیا کو بتایا۔ پاکستان کو دنیا کے سامنے آئینہ دکھاتے ہی پاکستان کا چہرہ تمتما اٹھا۔پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے اس تابڑ توڑ حملے پر برہم ہوگئے اور انہوں نے الزامات کا جواب دینے کے بجائے گجرات فسادات کے حوالے سے  وزیراعظم نریندر مودی پر ذاتی حملہ کیا۔ بلاول کے اس بیان سے کئی پاکستانی بھی حیران رہ گئے  ۔

بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ بھارت کی مودی حکومت گاندھی جی کے نظریے پر نہیں بلکہ گوڈسے کی پیروی کرتی ہے۔ ہندوستانی حکومت ہٹلر کے نظریے سے متاثر ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان ان کے ملک میں دہشت گرد عناصر کی حمایت کر رہا ہے جو بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے میں بھارت ملوث تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت پاکستان کے دہشت گرد عناصر کی مالی مدد کر رہا ہے۔

 

Related posts

برطانیہ میں راجستھانی مٹی کی خوشبو، ڈاکٹر اعظم بیگ کا ہاؤس آف کامنز میں اعزاز

Hamari Duniya

نہتے شہریوں پراسرائیلی مظالم پرخاموش نہیں رہ سکا قطر،کہا’قتل کی غیر مشروط‘ اجازت نہیں‘

Hamari Duniya

شعیب اور ثانیہ کی زندگی میں کس نے گھولا زہر ،اس اداکارہ کا نام آیا سامنے

Hamari Duniya