14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کیوں کہا کہ میں تو مودی کے برابر ہوگیا ہوں

Dy CM Manish Sisodia

نئی دہلی، 09 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
فیڈ بیک یونٹ گھوٹالے کے الزام پر دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ان کے خلاف نیا الزام لائے ہیں۔ سسودیا نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ بی جے پی والے میرے خلاف ایک نیا الزام لائے ہیں کہ میں 2015 سے ان کی جاسوسی کر رہا ہوں۔
ایسے بڑے لوگ، جن کا وجود سی بی آئی، ای ڈی، پیگاسس سے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف سازش کرنے پر منحصر ہے، اگر اتنے بڑے لوگ بھی مجھ سے ڈرتے ہیں، تو لگتا ہے کہ وہ مودی کے برابر ہو گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی بی جے پی نے فیڈ بیک یونٹ گھوٹالہ کے خلاف جمعرات کو کیجریوال حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا ہے۔ اس احتجاجی مارچ میں بی جے پی کارکنوں نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے، جس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو دو جاسوسوں کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ بی جے پی لیڈروں نے بدھ کے روز عام آدمی پارٹی سے بھی سوالات پوچھے تھے، کہ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ اے سی بی اور ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کی موجودگی کے باوجود کیجریوال حکومت نے ریٹائرڈ لوگوں کے لئے ایف بی یو کیوں قائم کیا۔یونٹ کے قیام کے پیچھے کیجریوال حکومت کا مقصد کیا تھا، اگر مقصد واضح ہوتا تو حکومت قیام کے وقت مقصد بھی بتا دیتی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایف بی یو نے کیجریوال حکومت کو تقریباً 700 رپورٹیں دی ہیں۔

Related posts

مراکش میں صدی کے مہلک ترین زلزلے سے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے،مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

Hamari Duniya

یہ اچانک کس لئے ہاتھوں میں پتھر آگئے؟

ہندی اُردو ادبی تنظیم,سمرپن کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد:

Hamari Duniya

نوح فسادمعاملہ: ریہڑی پٹری اورٹھیلالگانے والوں کی مدد کے لئے آگئے آئی جمعیۃعلماء ہند

Hamari Duniya