34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

انڈین سوچھتا لیگ : نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ

Indian Swachhata League HD News
کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کی حمایت کے لیے لاکھوں نوجوانوں کے ساتھ مشہور شخصیات انڈین سوچھتا لیگ میں شامل
شنکر مہادیون، وینکٹیش ایر، ابھینو بندرا، بی پراک ، جیو ملکھا سنگھ ، اور کرن کھیر سمیت مختلف شعبوں کے نامور لوگ انڈین سوچھتا لیگ میں آزمائیں گے ہاتھ
پہاڑی مقامات، ساحلوں کی صفائی کے ساتھ ملک کے متعدد تاریخی مقامات کی صفائی کو لے کر نوجوانوں کی قیادت والے ہندوستان کے پہلے بین شہری مقابلے کےلئے زبردست جوش و خروش
مقابلے میں ملک بھر کے 1850 سے زائد شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
بنارسی واریئرز، آرا یودھا، گرین گارڈین، نوی ممبئی ایکو نائٹس، چنڈی گڑھ چیلنجرز، انکریڈیبل سوچھ اندور کوئی عام کھیلوں کی ٹیمیں نہیں ہیں۔ ملک بھر میں لاکھوں پرجوش نوجوان ہیں جنہوں نے انڈین سوچھتا لیگ میں حصہ لینے کے لیے یہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو اپنے شہروں کو کچرے سے پاک رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں گی۔ ہاو¿سنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے زیراہتمام، 17 ستمبر 2022 کو انڈین سوچھتا لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انڈین سوچھتا لیگ، جو مرکزی حکومت کی طرف سے نوجوانوں میں صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے شروع کی جا رہی ہے، اس نے نہ صرف نوجوانوں میں جوش اور دلچسپی پیدا کی ہے، بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی اپنی طرف راغب کیا ہے، جو اب اس صفائی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ مہاراشٹر کی ایک ٹیم نوی ممبئی ایکو نائٹس، کو پدم ایوارڈ یافتہ شنکر مہادیون، ایک مشہور گلوکار اور موسیقار نے سپورٹ کیا ہے اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہوں نے خود ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔
17 ستمبر کو ہاو¿سنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت سوچھ بھارت مشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی انڈین سوچھتا لیگ (آئی ایس ایل) میں جہاں اندور کی ٹیم انکریڈیبل سوچھ اندور کی قیادت معروف کرکٹر وینکٹیش ایر کریں گے، وہیں چنڈی گڑھ کی ٹیم ’چندی گڑھ چیلنجرز‘ کی قیادت ایم پی اور اداکارہ کرن کھیر کریں گی۔ اس کے علاوہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ انٹرنیشنل شوٹر ابھینو بندرا، گلوکار بی۔ پراک، گولفر جیو ملکھا سنگھ نے چنڈی گڑھ کی ٹیم کے لیے آئی ایس ایل میں حصہ لینے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ اس خاص قسم کے مقابلے میں ملک بھر کے 1850 سے زیادہ شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں بہار کے بھبوا ضلع سے تعلق رکھنے والے بھابوا چیمپئنز اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی ضلع کے بنارسی واریئرس شامل ہیں۔

Related posts

ہریانہ مسجد پر حملے میں زخمی 84 سالہ بزرگ اللہ مہر نے سنائی آپ بیتی

Hamari Duniya

روی شاستری نے ٹی 20 عالمی کپ کھیلنے والی ٹیم کو سپر ٹیم بتایا

Hamari Duniya

Shahrukh Khan اس فلم کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کا کرلیا تھا فیصلہ

Hamari Duniya