26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

یوکرین کے صدر زیلینسکی کی کارحادثہ کا شکار

Ukraine President-HD News

کیف:۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو دارالحکومت کیف کی ایک شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آ گیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔عالمی ذرائع کے مطابق زیلنسکی کے ترجمان نکیفوروف نے کہا کہ صدر کو شدید چوٹ نہیں آئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک کار صدر کی کار اور ان کے محافظوں کی کار سے ٹکرا گئی۔ صدر کو اسپتال لے جایا گیا۔ طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔
دوسری کار میں موجود ڈرائیور کو بھی ابتدائی طبی امداد زیلنسکی کے طبی عملہ نے ہی فراہم کی۔
یوکرینی صدر کو پیش آنے والے حادثہ کے کچھ دیر بعد ہی زیلنسکی کے دفتر نے ان کا خطاب جاری کر دیا۔ اپنے خطاب میں زیلنسکی نے کہا کہ وہ خار کیئف کے شہر ایزوم سے واپس آئے ہیں۔ یاد رہے خار کیئف تقریبا سارا آزاد ہو چکا ہے۔روس سے واپس حاصل کیے گئے علاقوں میں خار کیف کے شہر ایزیوم میں زیلنسکی کا یہ پہلا دورہ تھا۔25 ویں بریگیڈ نے فیس بک پر اعلان کیا کہ اس شہر میں زیلنسکی نے یوکرینی پرچم لہرانے کے جشن میں شرکت کی۔
زیلنسکی نے ٹیلیگرام اکاو¿نٹ پر اپنے فوجیوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ منسلک پیغام میں کہا کہ ازیم میں پہلے ہی یوکرین کا پیلا اور نیلا جھنڈا لہرا رہا ہے۔واضح رہے یوکرینی افواج نے اپنے علاقے واپس لینے کے لیے جوابی حملے کیے تھے جس کے باعث گزشتہ ہفتے روس نے خار کیئف سے پسپائی کا اعلان کر دیا تھا۔

Related posts

۔’دی کشمیر فائلز‘ کو بیہودہ فلم قراردینا پراسرائیلی فلمساز کوبھاری پڑگیا 

Hamari Duniya

فارسی، اردو کے قلمی نسخوں ڈیجیٹلائزیشن اور کیٹلاگنگ کیلئے انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹراورجامعہ ہمدردکے درمیان معاہدہ

Hamari Duniya

عالمی کتاب میلہ میں ڈاکٹر محمد حسن علوان کے ہاتھوں سعودی عرب کے پویلین کا افتتاح

Hamari Duniya