33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بھارت پاکستان کرکٹ مداحوں کیلئے بری خبر،اس بڑے ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نہیں جائے گی بھارتی ٹیم

India-Pakistan Match

نئی دہلی،05فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت پاکستان کرکٹ مداحوں کیلئے بری خبر ہے۔ایشیاءکپ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے ایک مرتبہ پھر انکار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔
بورڈ کے سیکریٹری اور ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو اس حوالے سے بتا دیا ہے۔جے شاہ نے بھارت کا موقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیم کوپاکستان کے سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔ بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتِ حال سمجھنے کا کہا ہے، جس پر تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ایشیاءکپ کی پاکستان کی میزبانی پر بھارت کوکوئی اعتراض نہیں ہے۔لیکن بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ٹورنامنٹمتحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے۔اور ایشیاءکپ کے میچز دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں میں کھیلے جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبحرین میں ہونے والے ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں اس سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاءکپ کے شیڈول پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا تھا، مارچ میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ شیڈول پر بات ہو گی۔

Related posts

جاما ڈوبا، جھارکھنڈ کے گاؤں سے رحمانی 30 کا چمکا ستارہ، کائنات حسین کو ملا گوگل میں 36 لاکھ کا سالانہ پلیسمنٹ 

Hamari Duniya

طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے سعودی عرب

Hamari Duniya

غزہ کے اسپتال پراسرائیل کا وحشیانہ حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya