نئی دہلی،05فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز فراڈمعاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں 31جنوری کوہوئی۔سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایس ایف آئی او جانچ ایجنسی چاہتی ہے کہ کچھ ارکان کی ایک کمیٹی بنائی جائے، جس میں ہیرا گروپ اور اس کے سرمایہ کاروں کو ان کے پیسوں کی واپسی کے تعلق سے غور وخوض کیا جائے۔ ایس ایف آئی او نے مطالبہ کیا ہے کہ کمیٹی میں ایک جج، ایک آئی ایس آفیسر، ایک ہیرا گروپ کا نمائندہ اور ایس ایف آئی او کے کارکنان شامل ہوںگے۔ اس کے علاوہ ایس ایف آئی او نے اپنی جانچ مراحل کے تعلق سے سپریم کوبتایا کہ ایس ایف نے ڈیٹا کو کچھ حصوں میں دیا ہے، جو ناکافی ہے اور جس میں لوگوں کے رقم کی مکمل معلومات میسر نہیں ہے۔ ابھی اور ڈیٹا ایس ایف ایل سے چاہئے، جس میں لوگوں کے رقوم اور اس کی تفصیلات کی مکمل جانکاری میسر ہوسکے۔ اس کے علاوہ ایس ایف آئی او نے بتایا کہ بڑی تعداد میں ایسے ممبران کی لسٹ ہمیں میسر ہوئی ہے جن کی تفصیلات کسی بھی طرح سے مکمل نہیں ہو پا رہی ہے۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد صحافیوں سے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سی ای او ہیرا گروپ آف کمپنیز نے ایک ملاقات کی اور تفصیلی بات چیت کے دوران کچھ سوالات کئے گئے۔ جس کے جواب میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز ملک کی تاریخ کی وہ سب سے اکیلی کمپنی ہے جو لا محدود سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔یہ نہیں ہم پرانے نام اور پرانے بزنس کے ساتھ اپنے لاکھوں سرمایہ کاروں کی بے پناہ محبتوں، چاہتوں، نیک خواہشات اور دعاوں کی بدولت جاری کئے ہوئے ہیں۔ ہمارا بزنس ہیرا ڈجیٹل گولڈ جس طرح سے ابتدائی مراحل میں ہے اس کے برعکس ہمارے نئے سرمایہ کار لاکھوں کی تعداد میں بزنس میں شامل ہو کر ڈجیٹل طریقے سے گولڈ خرید رہے ہیں اور خالص ہندستان میں سب سے سستے سونے کے سکے اپنے پتوں پر طلب کر رہے ہیں۔ یہ سب اللہ رب العالمین کی بے انتہا فضل اور کرم ہے کہ ہم قدم قدم پر غیبی طاقت پاتے ہیں جو ہمیں آگے کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ میری خلوص نیت اور ہمارے سرمایہ کاروں کی بے پناہ محبتوں کا ثمرہ ہے۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب میرے بزنس ہیرا ڈجیٹل گولڈ کا ہر ہندستانی خریدار ہوگا۔ چاہے وہ چند سکے ہی کیوں نہ رکھے مگر ہمارے ساتھ بزنس میں شراکت کرتے ہوئے خود بھی مضبوط ہوگا اور ملک کو بھی مضبوط بنائے گا۔ بہت جلد ہمارے بزنس ہیرا ڈجیٹل گولڈ میں ملک بھر سے پچاس ہزار امرد خواتین گھریلو ہوں دفتروں میں کام کرنے والے کام کر کے اپنے گھریلو معیار کو بہتر بنا سکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتایا کہ میرا وعدہ جو میرے ساتھ بنے رہنے والے سرمایہ کاروں کے لئے تھا وہ اٹل اور حقیقت ہے۔ جو وقت دیا گیا تھا اس پر یا اس سے پہلے ہی میں لوگوں کی امانتیں اور فائدہ رقم دے کر خوش کر دوں گی کہ میری نیت اول دن سے صاف تھی، اور آئندہ بھی میں اور میرے امن پسند سرمایہ کار ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔
غریبوں محتاجوں کی جس طرح مدد پہلے ہوا کرتی تھی وہ پھر سے جاری کی جائے گی۔ خدمت کا جذبہ لے کر لوگوں کی دعا?ں اور ہیرا گروپ کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کے خلوص نیت کے ساتھ کمپنی آگے بڑھے گی اور قیامت کی صبح تک لوگوں کے ساتھ مل کر امن اور چین کا ماحول بنائے گی۔ کسی بھی معاشرے کی خوشحالی اس کے امن کا ضامن ہوتی ہے، ہم ہمارے بھارت کو امن کا گہوارہ اور خوشحالی کا چمن بنانے میں ہمیشہ مستعد رہیں گے۔ان شااللہ